جاز اور نادر (این ٹی ایل) کا شراکت داری معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کے سرکردہ ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ این ٹی ایل، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا تجارتی ونگ ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں سہولت، شمولیت، اور اعتماد کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔اس تعاون کے تحت، جاز اور این ٹی ایل کا مقصد شہریوں اور کاروباری اداروں کے لیے ضروری خدمات تک رسائی کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے، تاکہ مالی شمولیت اور ای گورنمنٹ سہولت کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ دونوں ادارے اپنی اپنی مہارتوں کو بروئے کار لا کر محفوظ، قابلِ رسائی اور قابلِ اعتماد حل تیار کریں گے، جو سماجی و اقتصادی مواقع پیدا کریں گے، زیادہ پاکستانیوں کو ڈیجیٹل معیشت میں شامل کریں گے، اور ملک کی پوزیشن کو علاقائی سطح پر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے رہنما کے طور پر مضبوط کریں گے۔اس موقع پر جاز کے سی ای او عامر ابراہیم کا کہنا تھا کہ “نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) کے ساتھ یہ شراکت داری جاز کے سروس-کو وڑن کی عکاس ہے — جس کے تحت ہم محض کنیکٹیویٹی سے آگے بڑھ کر ایسے پلیٹ فارمز تشکیل دے رہے ہیں جو زندگیاں اور روزگار بہتر بناتے ہیں۔ جاز کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور این ٹی ایل کی مستند شناختی خدمات کو یکجا کر کے ہم سب پاکستانیوں کے لیے بنیادی خدمات اور ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات تک جامع رسائی کی ایک مضبوط بنیاد رکھ رہے ہیں۔”
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاک چین شراکت داری مستحکم، تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پاکستان اور چین کے درمیان لائیو اسٹاک انڈسٹری میں جدت، جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس اور ایمرجنسی آلات کی فراہمی و خدمات کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔ چین کے شہر اُرومچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ یادداشتیں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی جبکہ لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری دیہی روزگار کے مواقع بڑھائے گی۔صدر مملکت نے کہا کہ ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات اور صنعتی ترقی کو فروغ دے گا جبکہ جدید فائر ٹرکس اور آلات عوامی تحفظ اور ایمرجنسی رسپانس کو مضبوط کریں گے۔اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ، پاکستانی اور چینی سفیر بھی موجود تھے۔