سیلابی ریلا دادو میں تباہی مچانےکے بعد لاڑکانہ میں "سیہون بچاؤ بند" سے ٹکراگیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
سٹی42: سپر فلد سنڈھ میں مسلسل تباہی مچا رہا ہے۔ آج شب سندھو دریا کا سیلابی ریلا دادو میں تباہی مچانےکے بعد لاڑکانہ  میں "سیہون بچاؤ بند" سے ٹکراگیا، سارے علاقہ میں درجنوں دیہات اور  سڑکیں زیرِ آب آ گئے۔
 سندھ کے ضلع دادو میں سیلاب سے متاثرہ دیہات کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ دادو کی تحصیل میہڑ سے آنے والا سیلابی ریلا لاڑکانہ کے سیہون بچاؤ بند سے ٹکرا گیا ۔
سیلابی ریلا ٹکرانے سے 3 دیہات اور رابطہ سڑکيں زیرِ آب گئیں، کچےکے علاقے نئوں گوٹھ میں پانی داخل ہوگیا۔ بنیادی صحت مرکز بھی پانی میں ڈوب گیا۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
نوشہرو فیروز میں بھی لوپ بند میں شگاف پڑ گیا جس کے باعث بکھری کے قریبی گاؤں زیرِ آب آگئے جبکہ اس حوالے سے سندھ کے وزیر آب پاشی جام خان شورو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں بکھری کے قریب بند مکمل طور پر محفوظ ہے ، کہیں شگاف نہیں پڑ ا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ 85 ہزار 550 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرچکے ہیں، متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ ان کی املاک اور مویشیوں کو بچانا بھی اولین ترجیح ہے۔ 
 
دہلی یونیوسٹی کا سٹوڈنٹ یونین الیکشن؛ آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم کا قبضہ ہو گیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیلابی ریلا
پڑھیں:
ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-29