آٹے کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے، ریحان راجپوت
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 63 لطیف آباد ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت مڈل مین کو مالی طورپر سہولت دینے کیلیے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چند روز میں آٹے کی قیمت میں 40 روپے کلو کا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وڈیرے، جاگیرداروں اور
کرپٹ عناصر پر مشتمل صوبائی حکومت غریب عوام کی فکر ہے اور نہ ہی وہ غریب عوام کو جینے کا حق دینا چاہتے ہیں۔ کچھ ہی روز قبل تک پورے سندھ میں گندم کی فصلوں کی کٹائی ہوئی ہے اور گندم محکمہ خوراک کے گوداموںمیں ٹنوں کے حساب سے موجود ہے لیکن محکمے کے راشی افسران اور صوبائی حکومت گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کو فائدہ پہنچارہی ہے جبکہ غریب عوام جوکہ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں کچلے ہوئے ہیں انہیں مزید غربت اور افلاس میں مبتلا کیا جارہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غریب عوام
پڑھیں:
قزاقستان اور چین کے درمیان تجارتی حجم میں 5.7 فیصد اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آستانہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قزاقستان اور چین کے درمیان جنوری سے اگست کے دوران تجارتی حجم میں 5.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دوطرفہ تجارت 30.68 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ کازانفارم کے مطابق یہ اعداد و شمار چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں چین کی قزاقستان کو برآمدات 6.9 فیصد بڑھ کر 19.4 ارب ڈالر ہو گئیں ۔