مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں خیبر پختونخوا میں جاری بدامنی کے واقعات، پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بات چیت کی گئی، بیرسٹر سیف نے افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، زلزلہ متاثرین کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔بیرسٹر سیف نے افغان سفیر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت کے امن و امان کے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا جبکہ قبائلی جرگوں کے کردار پر بھی زور دیا گیا۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود قبائلی جرگے منعقد کر رہے ہیں جو امن کے قیام میں معاون ثابت ہوں گے۔افغان سفیر سردار احمد شکیب نے اس موقع پر کہا ہے کہ افغان حکومت قیام امن کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے، خطے میں پائیدار امن دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو گرایا گیا، کیا اس کے ذمہ دار افغان مہاجرین تھے؟ ہم اپنے صوبے میں کوشش کر رہے ہیں افغان مہاجرین کو عزت اور روایات کے ساتھ واپس بھیجیں۔