کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2025 )کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن (کے ٹی بی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے درخواست کی ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی جائے اور ان ٹیکس دہندگان کے خلاف وصولی کارروائی روک دی جائے جو 15 ستمبر 2025 کی مقررہ تاریخ پر آئرس پورٹل کی مسلسل تکنیکی خرابیوں اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسزمیں خلل کی وجہ سے ٹیکس ادا نہیں کرسکے.
(جاری ہے)
کے ٹی بی اے نے ایف بی آر کے چیئرمین کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ انفرادی ٹیکس دہندگان پہلی سہ ماہی کے ایڈوانس ٹیکس کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 147 کے مطابق، ٹیکس سال 2026 کے لیے اپنے فرائض پورے نہیں کر سکے کیونکہ آئرس پورٹل درست کام نہیں کررہا . خط میں کہا گیا کہ سسٹم کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو 15 ستمبر کی آخری تاریخ کی یاد دہانی کے باوجود زیادہ تر ٹیکس دہندگان پورٹل کی غیر فعال کارکردگی کی وجہ سے وقت پر ٹیکس ادا نہیں کر سکے ایسوسی ایشن نے انتباہ دیا کہ اب ٹیکس دہندگان کو شق 138 کے تحت سسٹم کی جانب سے وصولی نوٹس موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے بعد جبراً وصولی کارروائیاں کی جاسکتی ہیں جن میں جرمانے، ڈیفالٹ سرچارجز اور بینک اکاﺅنٹس کی منسلکی شامل ہیں. کے ٹی بی اے نے کہا کہ ایف بی آر کے ساتھ اپنی پچھلی ملاقاتوں میں ان اہم مسائل کی بار بار نشاندہی کے باوجود پورٹل کی کارکردگی بہتر نہ ہوسکی کے ٹی بی اے نے زور دیا کہ پورٹل کی خرابی سالانہ ریٹرن فائلنگ کے اہم عرصے کے دوران ہوئی جس کی وجہ سے ریٹرن فائل کرنا اور ٹیکس ادا کرنے کے عمل تقریباً ناممکن ہوگئے ہیں اور پورٹل ابھی تک مکمل فعال نہیں ہوسکا. ٹیکس بار نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر شق 138 کے تحت جاری کیے جانے والے تمام وصولی نوٹس روک دے اور انفرادی ٹیکس دہندگان کے خلاف جبراً اقدامات، بشمول بینک اکاﺅنٹس کی منسلکی اور جرمانے عائد کرنے کو معطل کردے جو پہلی سہ ماہی کے ایڈوانس ٹیکس کی آخری تاریخ پر ٹیکس ادا نہ کر سکے کے ٹی بی اے نے درخواست کی ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کی پہلی قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی جائے تاکہ ٹیکس دہندگان بغیر جرمانے یا ڈیفالٹ سرچارج کے ٹیکس ادا کرسکیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔
سول ایوی ایشن نے بھارت کے لیے فضائی حدود میں بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور دستیاب نہیں ہوگی۔
ایوی ایشن نے کہا ہے کہ یہ پابندی ان تمام جہازوں پر لاگو ہے جو بھارتی ائیرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت ہیں اور ان کے زیر آپریشن ہیں یا ان سے لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کردی
سول ایوی ایشن کے مطابق اس پابندی کا نفاذ 19 ستمبر 2025 کو دوپہر ایک بجے سے ہوگا اور اختتام 24 اکتوبر 2025 کو صبح 4:59 بجے پر ہوگا۔
سول ایوی ایشن نے وضاحت کی ہے کہ یہ پابندی زمین سے لے کر غیر محدود اونچائی تک مؤثر ہوگی۔