مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کی اسلام آباد میں افغان سفیر سے ہونے والی ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے خیبر پختونخوا میں جاری بدامنی کے واقعات، پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بات چیت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں جاری بدامنی کے واقعات، پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بات چیت کی گئی، بیرسٹر سیف نے افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، زلزلہ متاثرین کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ بیرسٹر سیف نے افغان سفیر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت کے امن و امان کے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے خطے میں امن و ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا جبکہ قبائلی جرگوں کے کردار پر بھی زور دیا گیا۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور خود قبائلی جرگے منعقد کر رہے ہیں جو امن کے قیام میں معاون ثابت ہوں گے۔ افغان سفیر سردار احمد شکیب نے اس موقع پر کہا ہے کہ افغان حکومت قیام امن کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے، خطے میں پائیدار امن دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے افغان سفیر امن کے کے لیے

پڑھیں:

شیعہ تنظیموں کیجانب سے خیبر پختونخوا کے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان

اسلام ٹائمز: یہ سامان اپنی نوعیت کے حوالے سے اس لیے خاص تھا کہ ضلع بونیر میں شیعہ آبادی نہیں ہے اور شیعہ تنظیموں کی جانب سے مصیبت میں گھرے اپنے اہلسنت بہن، بھائیوں کے لیے یہ صرف امدادی سامان ہی نہیں بلکہ اخوت اور بھائی چارگی کی ایک روشن مثال تھا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس

صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے باعث متاثرہ افراد کے لیے شیعہ تنظیموں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور امامیہ علماء کونسل کی جانب سے امدادی سامان ضلع بونیر پہنچا دیا گیا۔ یہ سامان اپنی نوعیت کے حوالے سے اس لیے خاص تھا کہ ضلع بونیر میں شیعہ آبادی نہیں ہے اور شیعہ تنظیموں کی جانب سے مصیبت میں گھرے اپنے اہلسنت بہن، بھائیوں کے لیے یہ صرف امدادی سامان ہی نہیں بلکہ اخوت اور بھائی چارگی کی ایک روشن مثال تھا۔ یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ جہاںزیب علی جعفری نے کچھ عرصہ قبل سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ ان علاقوں کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران انہوں نے سروے کرتے ہوئے معلومات اکٹھی کیں۔ 450 گھرانوں کے لیے مختص کیا گیا یہ امدادی سامان اور لگ بھگ سات لاکھ ہزار روپے کی رقم معروف اہل سنت مذہبی سکالر سید طیب شاہ ترمذی کے حوالے کی گئی۔ اس موقع پر مولانا سید نور شاہ، اکرام الحق، حیدر علی اور بختاور شاہ بھی موجود تھے۔ شیعہ تنظیموں کی جانب سے بھیجے گئے، اس تحفے پر ضلع بونیر کے متاثرین سیلاب اور عمائدین نے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس اقدام کو بے حد سراہا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش
  • خیبر پختونخوا میں کینسر کے مریضوں کے لئے خوشخبری
  • خیبر پختونخوا میں شکار پر پابندی، نئے قواعد و ضوابط جاری
  • مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کابینہ کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں اہم اجلاس
  • ایرانی و سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال
  • شیعہ تنظیموں کیجانب سے خیبر پختونخوا کے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان
  • خیبر پختونخوا کے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے