راولپنڈی میں نوبیاہتا دلہن شوہر اور سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق، زہر دینے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
راولپنڈی میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سے نوبیاہتا دلہن جاں بحق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کر کے تین ماہ قبل شادی ہوکر آنے والی 18 سالہ ماہم کو قتل کردیا۔
والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے چھاپہ مارا تو شوہر فرار ہوگیا۔
والد کے مطابق ماہم کی تین ماہ قبل یاسر کے ساتھ دھوم دھام سے شادی کی تھی، پھر ایک ماہ بعد ہی لڑکے اور اُس کے گھر والوں نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا۔
متوفیہ کے والد نے الزام لگایا کہ یاسر کوئی کام نہیں کرتا تھا اور بیٹی سے خرچہ منگواتا تھا جبکہ انکار کرنے پر اُسے تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا۔
پولیس نے والد ندیم سردار کی شکایت پر شوہر اور سسرالیوں کے خلاف تشدد و قتل کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں متوفیہ کو زہر دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
والد کے مطابق صبح شدید تشدد کے بعد ہما کی حالت غیر ہوگئی تھی جس پر شوہر اُسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔