کراچی: جماعت اسلامی کا یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کی جدوجہد کیلئے ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی نے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کی جدوجہد کیلئے ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔
ایکشن کمیٹی کا یونیورسٹی روڈ پر کیمپس آفس اور ادارہ نور حق میں دفتر قائم کیا جائے گا جس کے ذریعہ سندھ حکومت پر منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے دباؤ ڈالا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن دی جائے، ہنگامی بنیادوں پر یونیورسٹی روڈ منصوبہ تعمیر کیا جائے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ کاروباری طبقے کا جو اس تاخیر سے نقصان ہوا اس کا بھی تخمینہ لگائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ کے بنیادی ڈھانچے کو فوری تعمیر کیا جائے، روڈ کارپٹ، متبادل راستوں کی تعمیر سگنل لگانا حکومت کا کام ہے۔
منعم ظفر خان نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ بجلی نہ پانی اور نہ انفراسٹرکچر دیتے ہیں، ماس ٹرانزٹ کے نام پر بجٹ خرچ کرتے ہیں اسے بھی پورا نہیں کرتے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یونیورسٹی روڈ جماعت اسلامی تعمیر کی
پڑھیں:
وقت آگیا ہے عوامی طاقت سے طبقاتی نظام کو بدلا جائے، ضیاالدین انصاری
امیر جماعت لاہور کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی پاکستان نا صرف ملک گیر دیانتدار قیادت کی حامل واحد حقیقی جمہوری پارٹی کا درجہ رکھتی ہے بلکہ جماعت اسلامی منصفانہ نظام، ایک نصاب اور ایک زبان پر مبنی پاکستان کی جدوجہد کر رہی ہے، اجتماع عام ملک میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی طاقت سے موجودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔ لاہور میں ہونیوالے اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مینار پاکستان میں ہونیوالا اجتماع عام سیاسی و معاشی بے یقینی کی صورتحال میں تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا، جبکہ دیانتدار قیادت ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی پاکستان نا صرف ملک گیر دیانتدار قیادت کی حامل واحد حقیقی جمہوری پارٹی کا درجہ رکھتی ہے بلکہ جماعت اسلامی منصفانہ نظام، ایک نصاب اور ایک زبان پر مبنی پاکستان کی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع عام ملک میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، جبکہ 21،22،23 نومبر کو ہونیوالے اجتماع میں خیبر سے کراچی تک کے لاکھوں مردو خواتین اور نوجوان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں جبران بن سلمان نے ضلع وسطی لاہور کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔