Jasarat News:
2025-09-21@15:32:50 GMT

گوگل کا برطانیہ میں 5 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

گوگل کا برطانیہ میں 5 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے برطانیہ کی مصنوعی ذہانت (AI) معیشت میں 5 ارب پاؤنڈ (تقریباً 6.8 ارب ڈالر) کی بھاری سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق گوگل  نے کہاکہ  کمپنی ہرٹ فورڈشائر کے علاقے والتھم کراس میں نیا ڈیٹا سینٹر قائم کرے گی جو لندن کے قریب واقع ہے۔ یہ منصوبہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مصنوعی ذہانت اور گوگل کلاؤڈ سروسز کی طلب کو پورا کرنے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔

ڈیٹا سینٹر کے قیام سمیت یہ سرمایہ کاری اگلے دو برسوں میں کی جائے گی، جس میں سرمایہ جاتی اخراجات، تحقیق و ترقی اور انجینئرنگ کے منصوبے شامل ہیں،  اس سرمایہ کاری میں گوگل کی تحقیقاتی کمپنی ڈیپ مائنڈ بھی شامل ہے جو صحت اور سائنس کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس اقدام سے برطانوی کمپنیوں کے لیے سالانہ 8 ہزار 250 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید برآں گوگل نے برطانیہ میں توانائی کی فراہمی کو مستحکم کرنے اور گرین انرجی کے فروغ کے لیے تیل و گیس کی عالمی کمپنی شیل کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج برطانیہ کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جہاں ان کے قیام کے دوران 10 ارب ڈالر سے زائد کے اقتصادی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری

پڑھیں:

برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز

لندن (سب نیوز )برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے، کیونکہ اسرائیل غزہ کی تقریبا دو برس سے جاری جنگ میں جنگ بندی سمیت مقررہ شرائط پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کو برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ آج، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے امن کی امید اور دو ریاستی حل کو زندہ کرنے کے لیے، برطانیہ نے باقاعدہ طور پر ریاستِ فلسطین کو تسلیم کر لیا ہے۔

برطانیہ کے اس فیصلے نے اسے ان 140 سے زائد ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا ہے جو پہلے ہی ریاستِ فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں، تاہم یہ فیصلہ اسرائیل اور اس کے اہم ترین اتحادی امریکہ کو ناگوار گزر سکتا ہے۔یہ فیصلہ علامتی طور پر بھی غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ برطانیہ نے جنگِ عظیم دوم کے بعد اسرائیل کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور طویل عرصے سے اس کا حلیف رہا ہے۔اتوار کو ہی کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا، جبکہ توقع ہے کہ اس ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مزید ممالک اس فیصلے میں شامل ہو جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم ایک انچ زمین بھی امریکا کو نہیں دیں گے، افغانستان کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب ہم ایک انچ زمین بھی امریکا کو نہیں دیں گے، افغانستان کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے: افغان طالبان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل مودی نے بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرکے مقامی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کردی لاہور اور بہاولپور سے نوعمر بچوں کے غیر قانونی اغوا اور حبس بے جا میں رکھنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل کیس... پاک سعودی معاہدہ معرکہ حق کی مرہون منت ہے، معاشی ثمرات بھی سامنے آئیں گے، خواجہ آصف ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
  • برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا
  • آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025: آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع
  • پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں‘ حکومت نے بہت مراعات دی ہیں: گورنر
  • پاکستان میں چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان میں بانڈز‘ حصص اور دیگر ذرائع میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی واپسی دوگنا ہوگئی
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک معاہدے کا اعلان، کونسی امریکی کمپنیاں ٹک ٹاک خرید سکتی ہیں؟
  • برطانیہ کی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان
  • گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر