data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر رہنما جماعت اسلامی وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ کا طالبان سے بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ اورایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی قابل مذمت اورکسی بھی ملکی آزادوخودمختاری پرحملہ کے مترادف ہے۔ٹرمپ کی سرپرستی میںغزہ میں انسایت کا قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔سامراجی قوتوں کاگریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔جس پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔آپ ؐ نے ظلم وجبرکے نظام کا خاتمہ کرکے معاشرہ کو امن وانصاف کا گہوارہ اورمثالی ریاست مدینہ قائم قائم کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھگرضلع میرکے تحت منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرناظم علاقہ جاوید اقبا ل ،ناظم حلقہ اعجاز کادھڑو،حافظ محمدپناہ کھوسہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اسداللہ بھٹونے مزیدکہاکہ حکمرانوں کی غفلت اورسستی کی وجہ سے حالیہ سیلابی صورتحال سے پاکستان کی معیشت زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔کراچی شہربارش کے پانی سے ڈوب گیا روڈ راست ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیںاورتاحال پانی نکاس نہیں ہوسکا جس کی وجہ ٹریفک جام اورشہری اذیت کا شکار ہیں ۔حکومت متاثرین کی بحالی اورروڈراستو ں کی تعمیرونکاسی آب کا بدوبست کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے پر بننے والی ڈاکیومنٹری نے دل جیت لیے، آئی جی سندھ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس اور راوا ڈاکیومینٹری کے اشتراک سے بننے والی فلم پاکستان اسٹاک ایکسچینج ۔ دی پولیس اسٹوری کا پریمیئر کراچی کے نجی سینیما میں منعقد ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے پر بننے والی ڈاکیومنٹری نے دل جیت لیے یہ فلم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے بلند کرنے کا سبب بنی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسد اللہ بھٹو مقامی اسپتال میں صحافی نعیم اختر کی عیادت کے بعد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں
  • اسداللہ بھٹو کا مقامی اسپتال پہنچ کرزیرعلاج صحافی کی عیادت وصحتیابی کی دعا
  • ٹنڈوجام:شہید بھٹو یوتھ کے کارکنان مرتضی بھٹو کی 29برسی کے موقع پر قاتلوں کی گرفتاری کیلیے احتجاج کررہے ہیں
  • امریکی صدر ٹرمپ کی بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو دھمکی قابل مذمت ہے، اسداللہ بھٹو
  • ٹرمپ کی مسلمان رکن الہان عمر پر کڑی تنقید‘ کانگریس سے نکالنے کا مطالبہ
  • امریکا : ٹرمپ کے حکم پر ورک ویزا کی فیس میں بھاری اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے پر بننے والی ڈاکیومنٹری نے دل جیت لیے، آئی جی سندھ
  • قومی لباس میں وکیل کوسروس فراہم نہ کرنے کے کیس کی سماعت ملتوی
  • لڑکی کے مبینہ اغوا کا ڈرامائی واقعہ