data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار شعیب کی جانب سے راولپنڈی کے شیر دل لیگی راہنما سجاد خاں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتخانہ پاکستان کے افسر سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاد خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورۂ قطر کو خوش آئند اور اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر قطر کے ساتھ ملاقات نہ صرف دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنی ہے بلکہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بھی مثبت پیش رفت ہے تقریب سے میزبان سردار شعیب ،چوہدری مجید ،زاہد سندھوخادم بجاڑ،راجہ یعقوب اسد رومی , ناصر محمود سرور خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے قطر کی قیادت کے ساتھ گفتگو میں جس جرات مندانہ انداز میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے، وہ پوری امت مسلمہ کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اقدام سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ناانصافی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات ہمیشہ برادرانہ اور مثالی رہے ہیں، اور یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا باعث بنے گا وزیر اعظم شہباز شریف کا مؤقف امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان کی جراتمندانہ خارجہ پالیسی کی نمائندگی کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تعلقات نئی بلندیوں پر، شہباز شریف: جارح کے مقابل ایک، سعودی وزیر دفاع

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے عزیز بھائی شہزادہ محمد بن سلمان، ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم کی جانب سے پرجوش اور والہانہ استقبال پر بہت متاثر ہوا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی استقبال نے دل جیت لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری آمد پر سعودی شاہی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے والہانہ استقبال حیران کن تھا۔ سعودی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ محبت اور باہمی احترام کا مظہر ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب رواں ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بند سلمان سے میری نہایت خوشگوار اور مفید گفتگو ہوئی جس میں علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ دل کی گہرائیوں سے شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور قیادت کی تعریف کرتا ہوں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری روابط کو وسط دینے میں ان کی خصوصی دلچسپی قابل تعریف ہے۔ میری دعا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے اور عظمت کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچے جہاں سعودی F-15 لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کی خودمختاری و سالمیت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی میں ایک سٹرٹیجک پارٹنر بن گیا ہے۔ علاوہ ازیں  سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے بعد اہم بیان جاری کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز  پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ’سٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اس تاریخی معاہدے کے بعد سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا۔ انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے دفاعی معاہدے کی خبر ری پوسٹ کرتے ہوئے  لکھا کہ 'سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک'۔  نوائے وقت رپورٹ کے مطابق انہوں نے تاریخی دفاعی معاہدے کی خبر اردو زبان میں بھی پوسٹ کی۔ علاوہ ازیں  وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن پہنچ گئے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم لندن جاتے ہوئے جنیوا میں رکے اور قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی عیادت کی۔ نوازشریف علاج کے لئے جنیوا میں قیام پذیر ہیں۔ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبدالرحمن نے وزیراعظم کو ائر پورٹ پر رخصت کیا۔ جبکہ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ کے بعد امریکا بھی جائیں گے جہاں وہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حالیہ دفاعی معاہدہ سفارتی تعلقات میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، ڈاکٹرسمیرہ
  • معروف سنیئر صحافی عابد شمعون چاند کے اعزاز میں الوداعی تقریب
  • تلہار : پروفیسر غلام شبیر میمن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
  • کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے 16 ملازمین برطرف
  • مسئلہ کشمیر کے بغیر  بھارت سے تعلقات ممکن نہیں، وزیر اعظم
  • کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مزید 16 ملازمین برطرف
  • مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں سمسٹر خزاں کا آغاز، طلبہ کیلئے تعارفی تقریب کا انعقاد
  • تعلقات نئی بلندیوں پر، شہباز شریف: جارح کے مقابل ایک، سعودی وزیر دفاع