data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250922-2-9
تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار گورنمنٹ ہائی اسکول سعید پورمیں پروفیسر غلا شبیر میمن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں گورنمنٹ پاکستان کالج سعید پور ، ڈگری کالج سعید پور ، اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سعید پور کے پرنسپل نور احمد کھٹی کے علاوہ اساتذہ کرام اور معززین نے شرکت کی.

تفصیلات کے مطابق. پاکستان ڈگری کالج سعید پور میں مسلسل 15 سالوں تک خدمات انجام دینے والے پروفیسر غلام شبیر میمن کے اعزاز میں شاگردوں کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سعید پور میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سعید پور کالج کے اساتذہ کرام کے علاوہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سعید پور کے پرنسپل نوراحمد کھٹی ہائی اسکول کے اساتذہ کرام کے علاوہ سوشل ورکر ڈاکٹر سومار کھوسو، پروفیسر عبدالمنان سومرو، عبدالسلام تھیبو، سومار ریباری، جاوید خاصخیلی ، سمیت دیگر معززین نے شرکت کی تقریب میں شاگردوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر غلام شبیر میمن کہا کہ پاکستان ڈگری کالج سعید پور کو 15سال دییجبکہ ان 15سالوں میں کالج کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کی اور کالج کو ایک مثالی کالج بنایا اور اس کا کھویا ہوا وقار اسے واپس دلوایا آج کے دور جدید میں تعلیم کی اہمیت اور افادیت میں بڑا افافہ ہوا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہائی اسکول سعید پور کالج سعید پور

پڑھیں:

کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا

فائل فوٹو

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔

کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے

کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔

پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔

جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 نے تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کا اعزاز حاصل کر لیا
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل