نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ویب ڈیسک :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ 22 سے 26 ستمبر تک جاری رہنے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج نیویارک پہنچیں گے اور وہ بھی اقوام متحدہ کے 80ویں سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نیویارک آمد پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور دیگر سینئر حکام نے کیا۔
فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ خاص طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال کی جانب مبذول کرائیں گے، اور غزہ میں انسانی بحران کو اجاگر کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی مشکلات ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کریں گے۔
علاوہ ازیں، وہ علاقائی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی جیسے اہم عالمی موضوعات پر بھی پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔
’کم چُک کے رکھ‘، حارث رؤف کے بھارتیوں کو چھ مئی جنگ کا سکور 0-6 یاد دلانے پر وزیر دفاع کابیان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شیڈول انتہائی مصروف ہوگا۔ وہ وزیراعظم کے ساتھ مختلف اہم اجلاسوں میں شریک ہوں گے اور متعدد وزارتی و اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان کی اپنی دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، جہاں وہ اپنے ہم منصبوں سے تقریباً درجن سے زائد ملاقاتیں کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔