ایک اور شاندار منصوبہ شروع، ”روزگار کارڈ‘‘ کیلئے آن لائن اپلائی کا طریقہ کار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے مزدوروں کے لیے ایک انقلابی منصوبہ ’’ویلفیئر کارڈ‘‘ شروع کیا ہے، جس کا مقصد صوبے بھر کے رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو جامع سہولیات فراہم کرنا ہے۔
یہ پروگرام ڈیجیٹل رسائی کے ذریعے مختلف سہولتیں فراہم کرتا ہے، جن میں حادثاتی انشورنس، مالی امداد اور ملازمت سے متعلق سہولتیں شامل ہیں۔
رجسٹرڈ مزدوروں کے لیے فوائد
متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
مفت حادثاتی ہیلتھ انشورنس, سالانہ سات لاکھ روپے تک کا کوریج, ملک بھر میں 270 سے زائد اسپتالوں میں کیش لیس علاج کی سہولت, 24/7 ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی دونوں صورتوں میں کوریج, کوریج صرف حادثاتی مسائل پر لاگو ہوگی, ڈیجیٹل تصدیق کے ذریعے فوری اہلیت کی جانچ.
اضافی سہولتیں
10 ہزار ای-موٹر سائیکلیں، سلائی مشینیں اور دیگر اشیاء کی تقسیم, موت کے بعد گرانٹ، شادی امداد، وظائف اور دیگر فلاحی فنڈز تک رسائی, ڈیجیٹل نظام – کوئی کاغذی کارروائی نہیں.
دوران حمل بھوکا رکھ کر اذیت دی، شہرت ملتے ہی چھوڑدیا: کمار سانو کی سابقہ اہلیہ کا الزام
تمام سہولتیں شناختی کارڈ سے منسلک ڈیجیٹل پروفائل کے ذریعے www.wwbs.gos.pk پر دستیاب ہیں۔ رجسٹریشن کے بعد مزدور یہ سہولتیں حاصل کر سکیں گے.
نادرا، ای او بی آئی اور ملازمت کے ریکارڈ کے ذریعے فوری اہلیت کی تصدیق، ایجنٹوں، کاغذی کارروائی یا دفتر کے چکر کی ضرورت ختم۔
سندھ ویلفیئر کارڈ کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ
وزٹ کریں: https://wwcs.wwbs.gos.pk:444/
اپنا شناختی کارڈ نمبر، ملازمت اور صنعت سے متعلق معلومات درج کریں، سسٹم فوری طور پر آپ کی اہلیت کی تصدیق کرے گا۔
تصدیق کے بعد آپ کا ڈیجیٹل پروفائل فعال ہو جائے گا، کسی فزیکل کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی، صرف رجسٹرڈ صنعتی مزدور ہی اس پروگرام کے اہل ہیں۔ (ان کے زیرکفالت افراد شامل نہیں ہیں۔
عثمان ڈیمبیلے نے بیلن ڈی اور جیت کر تاریخ رقم کردی، پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے ذریعے
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی