بہاولنگر (ویب ڈیسک)  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس دوران گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ متاثرین کیلئے سلائی مشین چلائی اور کپڑوں پرسلائی بھِی کی۔ویڈیو سامنے آئی تواس پر صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری کا ردعمل بھی آگیا۔
ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ "اب اس پر بھی جل جل کر جل ککڑوں نے کڑھ جانا ہے، جہاں وزیر اعلی جاتیں ہیں ان کے رنگ میں رنگ جاتی ہیں،اسلئے لوگوں کو پرائی نہیں اپنی لگتی ہیں،اور انکو اپنا بنا کر واپس آجاتی ہیں"۔

 3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

اب اس پہ بھی جل جل کے کڑھ جانا ہے جل ککڑوں نے
جہاں وزیر اعلی جاتیں ہیں ان کے رنگ میں رنگ جاتی ہیں،اسلئے لوگوں کو پرائی نہیں اپنی لگتی ہیں،اور انکو اپنا بنا کر واپس آجاتی ہیں https://t.

co/l8oaNQdxuE

— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 22, 2025

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

مریم نواز کی بہاولنگر میں سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں، ساہیوال میں بس منصوبے کا افتتاح

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرگودھا کے بعد ساہیوال میں بھی الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہاولنگر میں سلائی مشین پر کام کرنےوالی خواتین کے کیمپ کا دورہ کیا، خواتین کے ساتھ وقت گزارا، خود بھی سلائی کی، سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور اظہار شفقت کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرین کے ساتھ کھانا بھی کھایا اور اس کے بعد وہ ساہیوال چلی گئیں۔

شہر میں چینی کی قلت، گھریلو صارفین پریشان

مریم نواز نے ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سےکہتی ہوں آپ کے لئے یہ سروس بالکل فری ہے، بس میں سپیشل افراد کے لیے خصوصی ریمپ بنایا گیا ہے، ساہیوال کے لوگ اب باعزت سواری میں سفر کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام کومعیاری ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی ترجیح ہے، پنجاب کے چھوٹے شہروں میں الیکٹرک بسیں فراہم کی جارہی ہیں، ساہیوال کے لیے 30الیکٹرک بسیں مختص کی ہیں، الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20روپے ہوگا، سپیشل افراد، خواتین، بزرگ، طلبا فری سفر کرسکیں گے۔

پنجاب نے بجلی بلوں سے ڈیوٹی وصولی جاری رکھنے کی تجویز دے دی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین باعزت اور محفوظ سفر کرسکیں گی، بسوں میں چارجنگ پورٹ اور وائی فائی کی سہولت موجود ہے، ملک بھرمیں نوازشریف کےدورکی ترقی کےنشان ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بہاولنگر فلڈ ریلیف کیمپ کے مرکز صنعت زار میں سلائی مشین استعمال کر رہی ہیں
  • بہاولنگر، مریم نواز کی ٹیکنِیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین سے ملاقات
  •  بہاولنگر: مریم نواز کا منفرد انداز, سیلاب متاثرین کیلئے سلائی مشین چلائی، کپڑوں پرسلائی بھی کی
  • پیپلزپارٹی نے کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیاہے: عظمیٰ بخاری
  • شرجیل میمن کو جتنی وفاق و پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی، عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو پسماندہ بنا دیا، وہاں کے لوگ مریم نواز کی قیادت چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا، عظمی بخاری
  • مریم نواز کی بہاولنگر میں سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں، ساہیوال میں بس منصوبے کا افتتاح
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بہاولنگر اور ساہیوال کا دورہ