City 42:
2025-11-07@23:25:08 GMT

عالمی بینک کی غربت سے متعلق حیران کن رپورٹ سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

سٹی 42: عالمی بینک کی غربت سے متعلق رپورٹ  شائع ہوگئی ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 کے بعد پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ،کورونا ، سیلاب اور معاشی بد حالی کے باعث غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ایک کروڑ 30 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں غربت کی شرح 16.3 فیصد ہے ،پنجاب میں 40 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔
بلوچستان میں 42.

7 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گذار رہی ہے،سندھ میں 24.1 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے ۔
خیبرپختونخواہ میں 29.5 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 کے بعد پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ،کورونا ، سیلاب اور معاشی بد حالی کے باعث غربت میں اضافہ ہوا ہے۔
کمزور معاشی ماڈل کی وجہ سے بھی غربت بڑھ رہی ہے۔بیشتر پاکستانی کم ذرائع آمدن میں ملازمت کے باعث غربت کا شکار ہیں ۔

معیشت کیلئےبڑی خوشخبری، پاور سیکٹر کے سرکلرڈیٹ پراہم اعلان ہوگیا

2022 کے سیلاب میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔2022 کے سیلاب سے غربت کی شرح میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا ،ایک کروڑ 30 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے۔
2022-23 میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد ہوچکی تھی۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے غربت کی شرح میں کمی نہیں کی۔
پانچ سال سے کم عمر 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں ۔ایک تہائی بچے اسکول نہیں جاتے ۔75 فیصد بچے پرائمری پڑھنے کے بعد بھی پڑھ لکھ نہیں سکتے ۔

تھانہ راوی روڈ نے بلیک میلر اور گٹگا مافیا کا سرغنہ پکڑ لیا

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: غربت کی شرح میں غربت کا شکار فیصد آبادی میں اضافہ

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل دو دن کی کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 37 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت 4,007 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کا اضافہ ہو کر نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے ہو گئی۔ اسی طرح، مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3,122 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان تھا، تاہم آج عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہونے کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، نڈیکس میں 1000 پوائنٹس کا اضافہ
  • افغانستان بدستور افیون پیداوار کا بڑا مرکز، 2025 میں 20 فیصد کمی رپورٹ
  • ویتنام‘ طوفانی بارشوں‘ سیلابی صورتحال سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ
  • دنیا بھر میں پائی جانے والی افیون کا کتنا فیصد افغانستان میں اگ رہا ہے؟
  • اسٹاک ایکسچینج میں 1100 پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں پر دباؤ برقرار
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کی لپیٹ میں، انڈیکس میں 1000 پوائنٹس کی کمی
  • نیویارک کے صرف ساڑھے 9 فٹ چوڑے گھر کی حیران کن قیمت سامنے آگئی
  • پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60ارب ڈالر کم ہیں عالمی بنک 
  • وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا ریلیف، کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ