ڈبلیو ایچ او نے پیراسیٹامول کے استعمال اور آٹزم کے خدشے کو بے بنیاد قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس متنازع بیان پر کہ دورانِ حمل پیراسیٹامول (ٹائلی نال) کے استعمال سے بچوں میں آٹزم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، عالمی سطح پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) اور یورپی میڈیسن ایجنسی (EMA) دونوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے۔
ترجمان عالمی ادارۂ صحت کے مطابق پیراسیٹامول کے استعمال اور آٹزم کے درمیان تعلق کے بارے میں بات ثابت شدہ نہیں ہے۔ اسی طرح یورپی میڈیسن ایجنسی نے بھی کہا ہے کہ دستیاب شواہد میں کہیں بھی یہ بات سامنے نہیں آئی کہ پیراسیٹامول آٹزم کا باعث بنتی ہے۔ ان کے مطابق دورانِ حمل اگر طبی ضرورت ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے پیراسیٹامول محفوظ مقدار میں استعمال کی جا سکتی ہے۔
برطانوی وزیرِ صحت نے بھی عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے بیانات پر نہیں بلکہ اپنے معالجین اور ڈاکٹروں پر اعتماد کریں۔ یاد رہے کہ پیراسیٹامول دنیا بھر میں بخار اور درد کے علاج کے لیے عام استعمال ہونے والی دوا ہے اور امریکا میں اسے “ٹائلی نال” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ٹرمپ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایف ڈی اے جلد ہی ڈاکٹروں کو ہدایت دے گی کہ حاملہ خواتین کو ٹائلی نال دینے سے گریز کریں، کیونکہ ان کے مطابق یہ دوا محفوظ نہیں ہے۔ تاہم ماہرین اور عالمی ادارے اس بیان کو غیر سائنسی قرار دے رہے ہیں اور عوام کو صرف مستند طبی مشوروں پر عمل کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اختیار ولی کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں: مینا خان
وزیر خیبر پختونخوا مینا خان نے اختیار ولی کے سہیل آفریدی پر لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مینا خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ن لیگی رہنما کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی کی، سہیل آفریدی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 9 مئی کو سہیل آفریدی پشاور میں تھے، الزامات بے بنیاد ہے، سہیل آفریدی کی جو ویڈیو کل نشر کی گئی وہ دراصل 16 مارچ 2023 کی ہے، اور اس کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں ریڈیو پاکستان واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی منظوری دی جائے گی تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں،ریڈیو پاکستان میں کیا ہوا اور کس نے کیا۔مینا خان نے کہا کہ ن لیگ میں اختیار ولی کی کوئی اہمیت نہیں، خود کو نمایاں کر رہے ہیں، جن لوگوں نے ہماری نشستیں چھینی تھیں، وہ اب سہیل آفریدی کی کامیابی برداشت نہیں کر پا رہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی حربے ناکام ہوچکے ہیں، سہیل آفریدی آئینی طور پر وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں مگر اُن کے خلاف ایک من گھڑت بیانیہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ اُن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔