data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو: روس نے پولینڈ کے وزیرِ خارجہ رادوسلاو سیکورسکی کے ان بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے جن میں انہوں نے روس پر اپنی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ماسکو میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات کسی بھی قائل کرنے والے ثبوت سے عاری ہیں، روس فضائی پروازوں کے اصولوں کی پابندی کرتا ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کی بات درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے عسکری حکام بارہا واضح کر چکے ہیں کہ جب بھی ہماری پروازیں کی جاتی ہیں تو وہ عالمی قوانین کے مطابق ہوتی ہیں اور کسی بھی طرح اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرتیں،  پولینڈ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کے پاس کوئی قوی شہادت موجود نہیں۔

پیسکوف نے مزید کہا کہ روس نے استونیائی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات کی بھی تردید کی ہے جبکہ پولینڈ کے معاملے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی واقعہ پیش بھی آیا ہو تو وہ دانستہ نہیں تھا،  رومانیہ کے الزامات کو بھی روس نے مسترد کرتے ہوئے یوکرین کی جانب سے ’’اشتعال انگیزی‘‘ قرار دیا۔

پریس کانفرنس میں ایران کے ساتھ نئے نیوکلیئر پاور یونٹس کی تعمیر کے تعاون سے متعلق سوال پر پیسکوف نے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے  کہا کہ جمعرات کو ہونے والے عالمی ایٹمی فورم میں اس موضوع پر بات ہوگی۔

انہوں نے اسٹریٹجک ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے (نیو اسٹارٹ) کی توسیع کے امکان پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گفتگو ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس ایک سال تک معاہدے کی مرکزی حدود پر قائم رہنے کے لیے تیار ہے لیکن اس کے لیے امریکا کا بھی متبادل موقف ضروری ہے۔

پیسکوف نے واضح کیا کہ معاہدے کی مدت 2026 میں ختم ہو رہی ہے اور اس سے پہلے نیا اتفاق رائے ممکن نظر نہیں آتا، تاہم روس اس حوالے سے امریکی قیادت کے ساتھ رابطوں کے لیے کھلا ہے۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خلاف ورزی پیسکوف نے کرتے ہوئے کہا کہ

پڑھیں:

گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر