پاک سری لنکا میچ: ابرار احمد اور ہسارنگا کی شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ، ایک دوسرے سے گلے ملے
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
ابوظبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد اُنہی کے انداز میں جشن منایا۔پاکستان اور سری لنکاکے میچ کے درمیان دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی۔ سری لنکا کے ہسارنگا نے فخر زمان کا شاندار کیچ تھاما تو انہوں نے ابرار کے انداز میں سیلیبریٹ کیا ۔ پھر صائم کو بولڈ کرکے ابرار احمد کی طرح انداز اپنایا۔جس کے بعد ابرار نے 13ویں اوور کی پہلی گیند پر ہسارنگا کو بولڈ کیا اور فوراً اُن کے انداز میں سیلیبریٹ کیا۔جس پر سوشل میڈیا پر شائقین نے خوب داد دی۔ میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائی اور ایک دوسرے سے گلے ملے اور لمحے کو خوب انجوائے کیا ۔یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میزبان شہروں کا اعلان، پاکستان کے میچز سری لنکا میں ہوں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بالآخر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میزبان شہروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے مطابق یہ عالمی ایونٹ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری 2026 سے ہوگا اور فائنل 8 مارچ کو متوقع ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بھارت میں احمدآباد، دہلی، کولکتہ، چنئی اور ممبئی کو مرکزی وینیوز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پانچ شہر ٹورنامنٹ کے زیادہ تر میچوں کی میزبانی کریں گے جب کہ شریک میزبان سری لنکا میں کولمبو اور کینڈی کے دو اسٹیڈیم شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فیصلہ کن میچ یعنی فائنل کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ اگر پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو سیکورٹی اور سفارتی وجوہات کے باعث یہ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا، بصورت دیگر فائنل احمدآباد کے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے تمام میزبان شہروں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے جب کہ ٹورنامنٹ کا حتمی شیڈول اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے انتظامات اور اسٹیڈیمز کی تیاری کا عمل پہلے ہی دونوں ممالک میں تیزی سے جاری ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ 2026 میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گی، جو مختلف گروپس میں تقسیم ہوں گی۔ بھارت اور سری لنکا کو میزبانی کے لیے منتخب کرنے کی بڑی وجہ ان کی مضبوط انفرا اسٹرکچر، وسیع کرکٹ فین بیس اور موسم کی مطابقت قرار دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان ہائبرڈ ماڈل معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان موجود سفارتی تعلقات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے بھارتی حکومت سے ٹیموں کے سفر، سیکورٹی اور براڈکاسٹنگ کے معاملات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی حاصل کرلی ہے جب کہ سری لنکا میں پاکستانی ٹیم کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔