جولائی کا مہنگا جھٹکا، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 87 ارب کا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک : رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 87 ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق 87 ارب میں سے ڈسکوزکی نا اہلی کی مد میں کیے گئے نقصانات41 ارب روپے اوربجلی وصولیوں کے نقصانات 46ارب روپے ہیں۔
حکام کے مطابق اس سال جولائی میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 60 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی 2024 میں ڈسکوز کے مجموعی نقصانات 147 ارب روپے تھے۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات جاری رہے جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تاہم سالانہ بنیادوں پر ڈسکوز کے نقصانات کم ہوئے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مریم نواز کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں چارہ مہنگا ہونے کا نوٹس
— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں چارہ مہنگا ہونے کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے لیے چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
صوبائی وزیر نے سیلاب زدہ علاقوں میں لائیو اسٹاک کے ریسکیو پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں سیلاب سے4.7 ملین مویشی متاثر ہوئے۔
انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں سے 22 لاکھ مویشیوں کو بحفاظت و محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ 5 لاکھ مویشیوں کا علاج کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 20 لاکھ مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔ اس کے علاوہ سیلاب کے دوران 824 مویشیوں کی گمشدگی کی رپورٹ ملی۔