چین میں دنیا کے سب سے اونچے پل کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مغربی چین میں دنیا کا سب اونچا پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق دنیا کے سب سے انچے پل ہوا جیانگ گرینڈ کینین برج کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔یہ پل چین کے صوبے گوئیڑومیں واقع ہے۔ اس کی کل لمبائی 2 ہزار 890 میٹر ہے، جبکہ اسکے مرکزی حصے کی چوڑائی ایک ہزار 420 میٹر ہے۔ یہ نیچے بہنے والے دریا سے 625 میٹر بلند ہے۔یہ ایک فولادی پل ہے، جس میں 22 ہزار ٹن فولاد استعمال کیا گیا ہے، جو مجموعی طور پر پیرس میں واقع 3 ایفل ٹاورز کے فولاد کے برابر ہے۔ اس پل کی تعمیر کا کام 2022ء کے اوائل میں شروع ہوا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 999 کیسز رپورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (جسارت نیوز) محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر ڈینگی کے 5 ہزار 150 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 999 کیسز مثبت آئے ہیں۔ کراچی ڈویژن میں 3 ہزار 827 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 535 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی۔حیدرآباد ڈویژن میں 1 ہزار 323 ٹیسٹ میں سے 464 کیسز مثبت آئے۔ سیکرٹری محکمہ صحت ریحان بلوچ نے واضح کیا کہ حیدرآباد میں ڈینگی کے مثبت کیسز میں نمایاں کمی ہوئی۔، گزشتہ ہفتے کی شرح 46 فیصد سے کم ہوکر 35 فیصد رہ گئی ہے۔