خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا،اختیار ولی خان
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا،اختیار ولی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا۔اختیار ولی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا البتہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے معلومات پر مبنی کارروائیاں ہو رہی ہیں، اگر سکیورٹی فورسز یہ کارروائیاں بھی نہ کریں تو پھر یہ کس کی ذمہ داری تھی؟ یہ تو صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ضرب عضب یا درالفساد طرز پر کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، دہشتگروں، سہولت کاروں اور ملک دشمنوں کے خلاف معلومات پر مبنی کارروائیاں ہو رہی ہیں، علی امین گنڈاپور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں پر پوائنٹ اسکورنگ بند کریں، امن و امان صوبے کی ذمہ داری تھی جو وہ نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی والے تو صرف مال بنانے میں مصروف ہیں، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے بھائی کو فرنٹ مین کے طور ر رکھا ہوا ہے جو تمام تبادلوں پر کمائی کر رہا ہے، اہم معدنیات پر بھی ان کے لوگ قابض ہیں، پورے صوبے میں ایماندار اور فرض شناس افسر کو تعیناتی کی اجازت ہی نہیں، اگر صوبائی حکومت میں اتنی اہلیت ہوتی تو وہ اپنے صوبے میں امن و امان قائم کر لیتی۔
پی ٹی آئی کے پشاور جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اور دیگر قیادت کو جوتے دکھا اور بوتلیں مار کر عوام نے انہیں اوقات دکھا دی، جلسے میں پورے ملک سے صرف 8 سے 10 ہزار لوگ اکٹھے کر سکے، ڈی چوک، مزار قائد اور منیار پاکستان سے ریورس گئیر، پی ٹی آئی کو پشاور میں قبر کھود کر ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چرچا تھا شاہد پی ٹی آئی بڑا مختلف، انقلابی پروگرام اور نئے اعلانات والا جلسہ کرنے جاری ہی ہے لیکن پشاور جلسہ میں وہی پرانی باتیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پرانی تقاریر چلائی گئیں، جلسہ دیکھ کر مجھے تو شعر یاد آیا گیا کہ بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کا، جو چرا تو ایک قطرہ بھی خون نہ نکلا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام، 2ایف آئی اے اہلکار گرفتار امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کر لیا یوکرین کو اسرائیل سے خفیہ طور پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم مل گیا وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے جرمن سفیر کی ملاقات، گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، صدر و وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا اختیار ولی خان پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی اور فاضل عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
تفصیل کے مطابق جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی۔
وکیل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیر اعلی کو تفصیل فراہم کر دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں رجوع کر سکے۔
خیبر پختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
مزید :