ایران کی پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
تہران میں ایرانی میڈیا سے گفتگو میں میجرجنرل رحیم صفوی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ مثبت پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہو جائے تو یہ اچھا ہو گا۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر میجر جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ امریکا کے علاقائی اثر و رسوخ میں کمی آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اب اپنی توجہ ایشیاء پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر رہا ہے، اس صورتِ حال میں ہم ایک علاقائی اسلامی اتحاد قائم کر سکتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔