WE News:
2025-11-19@01:56:25 GMT

پی ایف ایل: کویٹ اور عراق کے فائٹرز نے فائنل میں جگہ بنالی

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

پی ایف ایل: کویٹ اور عراق کے فائٹرز نے فائنل میں جگہ بنالی

سعودی عرب میں جاری پروفیشنل فائٹر لیگ میں کویت اور عراق کے فائٹرز نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

پروفیشنل فائٹرز لیگ (PFL) MENA نے دی ایرینا ریاض میں شاندار فائٹ نائٹ پیش کی، جہاں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے بہترین فائٹرز نے اپنی مہارت اور ہمت دکھا کر 2025 کے تاریخی فائنلز میں جگہ بنائی۔ اب بینٹم ویٹ، فیذر ویٹ، لائٹ ویٹ اور ویلٹر ویٹ کے فائٹرز چیمپئن بننے سے صرف ایک فتح دور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، باکسنگ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مین ایونٹ میں کویت کے محمد العقرا (9-1) نے صرف 21 سیکنڈز میں تباہ کن TKO کے ذریعے مصر کے ایمن جلال (4-2) کو شکست دے کر ویلٹر ویٹ فائنلز میں اپنی نشست پکی کی۔ العقرا اب سخت جان مراکشی فائٹر بدرالدین دیانی (10-3) کے مقابل ہوں گے، جنہوں نے ابتدائی فائٹ میں امیر فاضلی (7-4) کو اسپلٹ ڈسیژن سے ہرایا۔

کومین ایونٹ میں عراق کے ناقابلِ شکست اسٹار محمد فہمی (6-0) نے ایران کے محسن محمد سیفی (8-3) کو پہلے ہی راؤنڈ میں ریئر نیکڈ چوک کے ذریعے سبمیشن کر کے لائٹ ویٹ فائنلز میں دھوم مچا دی۔

محمد فہمی اب ایک اور ناقابل شکست فائٹر صلاح الدین ہملی (10-0) کا سامنا کریں گے، جنہوں نے شاندار فائٹ کے بعد تیسرے راؤنڈ میں آرم ٹرائینگل چوک سے سہیل طیری (8-7) کو مات دی۔

سعودی عرب کے ابھرتے ہوئے ہیرو مالک باساہل (2-0) نے شائقین کو اپنے شاندار کھیل سے جھومنے پر مجبور کر دیا، جب انہوں نے مصر کے احمد مصطفی (3-2) کو دوسرے راؤنڈ میں سبمیشن کے ذریعے شکست دے کر اپنے پروفیشنل کیریئر کی دوسری جیت سمیٹی۔

یہ بھی پڑھیں: مائیک ٹائسن بمقابلہ جیک پال: غیر متوقع باکسنگ میچ کیوں کھیلا جا رہا ہے؟

بینٹم ویٹ میں مصر کے اسلام یوسف (7-2) نے مراکش کے زاویئر الاوئی (16-7) پر شاندار متفقہ فیصلے سے کامیابی حاصل کی اور اب وہ نوراس ابزاخ (14-6) کے خلاف فائنل میں اتریں گے، جنہوں نے تجربہ کار مختار بنکاسی (25-10) کو یونینمس ڈسیژن سے مات دی۔

فیذر ویٹ فائٹ میں مصر کے اسلام رضا (14-1) نے مراکش کے طٰہ بن داؤد (5-1) پر مکمل کنٹرول رکھتے ہوئے یونینمس ڈسیژن کے ذریعے فتح حاصل کی۔ اب رضا کا مقابلہ فرانسیسی-الجزائری فائٹر یانِس غموری (13-3) سے ہوگا، جنہوں نے شام کے ازالدین الدربانی (15-6) کو متفقہ فیصلے سے شکست دی۔

شائقین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری یہ ہے کہ سعودی خواتین کی ایم ایم اے اسٹار حطان السیف اپنی طویل انتظار کے بعد پیشہ ورانہ ڈیبیو کریں گی۔ حطان نے چار ایمیچر فائٹس میں ناقابل شکست 4-0 ریکارڈ کے ساتھ یہ موقع حاصل کیا اور اب پرو لیول پر قدم رکھنے جا رہی ہیں۔

پی ایف ایل مکسڈ مارشل آرٹس میں ایک عالمی رہنما ہے، جو منفرد اسپورٹس سیزن فارمیٹ کے تحت فائٹرز کو جیت اور اگلے مرحلے کے اصول پر مبنی لیگ میں مقابلے کا موقع فراہم کرتا ہے، جو بالآخر عالمی چیمپئن شپ ایونٹس پر ختم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کے مکوں سے بھارتی حریف رِنگ میں ڈھیر

پروفیشنل فائٹر لیگ(پی ایف ایل)MENA ( مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ) کے بہترین فائٹرز کو عالمی سطح تک پہنچنے اور PFL گلوبل روسٹر میں شامل ہونے کی شاندار راہ فراہم کرتا ہے۔

دھماکہ خیز سیمی فائنلز کے بعد پی ایف ایل MENA فائنلز کے مقابلے کویت کے محمد العقرا، عراق کے محمد فہمی اور خطے کے صفِ اول کے فائٹرز 5 دسمبر کو الخبر، سعودی عرب میں شاندار چیمپئن شپ نائٹ کے لیے میدان میں اتریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news باکسر باکسنگ سعودی عرب عراق فائٹرز کویت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: باکسر باکسنگ فائٹرز کویت

پڑھیں:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(سب نیوز) سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاوس پہنچ گئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے وائٹ ہاوس سے باہر آکر مصافحہ کیا اور دونوں رہنماوں کے اطراف اعلی امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔ اس کے بعد ٹرمپ اور سعودی ولی عہد طیاروں کی فلائی پاسٹ کے بعد اندر کی جانب روانہ ہوئے جہاں اوول آفس میں سعودی ولی عہداور امریکی صدر کی ملاقات ہوئی ۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں امریکا اور سعودی عرب دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے دفاعی خریداری معاہدے، امریکی مصنوعی ذہانت انفرا اسٹرکچر میں سعودی سرمایہ کاری، امریکا سعودی سول نیوکلیئر انرجی تعاون بڑھانے کے معاہدے سمیت متعدد معاہدوں کی توقع ہے۔امریکی حکام کے مطابق معاہدے سعودی عرب کے امریکا میں 600 ارب ڈالر سرمایاکاری وعدے کے تحت کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا ملک بھر کے وکلا سے آئینی عدالت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ خیبرپختونخوا کی زمین دہشتگردوں پر تنگ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 23خواج ہلاک بنوں، شہریوں پر حملے کی کوشش ناکام، فتن الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ویزا سسٹم کا اعلان کردیا ، ٹکٹ ہولڈرز جلد اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے چیئرمین سی ڈی اے سے پنجاب مینجمنٹ سروسز کے پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کی ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات
  • اسنوکر ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ
  • بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے ریکارڈز پر کھلاڑیوں کا شاندار جشن، ویڈیو وائرل
  • پاکستان نے بنگلہ دیش کو آخری ہاکی میچ میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا
  • بنگلا دیش کو آخری ہاکی میچ میں بھی شکست، پاکستان کا کلین سوئپ
  • اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
  • سری لنکا کو تیسرا ون ڈے میں بھی شکست ، پاکستان نے کلین سویپ کردیا
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
  • بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی