ٹی 20 ایشیاء کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی شکست پر گہرا دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور تنقید کی۔

اس موقع پر نہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو بھی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین نے محسن نقوی کی قیادت اور بورڈ کی کارکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی ایشیا کپ میں فتح کو ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ، ’بھارت ذلت آمیز شکست کبھی نہیں بھول سکتا‘

پاکستان کی شکست نے کرکٹ شائقین میں مایوسی کی فضا قائم کر دی ہے، تاہم بعض حلقوں نے ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں بہتری کی توقع ظاہر کی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان اور انڈیا کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی وکٹیں ایسے گری ہیں جیسے بھارتی رافیل طیارے۔

پاکستانی ٹیم کی وکٹیں ایسے گِری ھیں جیسے بھارتی رافیل طیارے ????

— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 28, 2025

ثاقب بشیر لکھتے ہیں کہ پریشان ایسے ہو رہے ہیں جیسے پہلی بار ہوا ہے تیسری دفعہ تو اس ایشیا کپ میں ہو رہا ہے۔

پریشان ایسے ہو رہے ہیں جیسے پہلی بار ہوا ہے تیسری دفعہ تو اس ایشیا کپ میں ہو رہا ہے

— Saqib Bashir (@saqibbashir156) September 28, 2025

فخر درانی نے کہا کہ حسن نواز ایک بہترین پاور ہٹر ہیں، لیکن انہیں ٹیم سے باہر رکھ کر حسین طلعت جیسے کھلاڑی کو مسلسل کھلا رہے ہیں جس کے شاٹس دائرے سے باہر بھی نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو لانے والوں سے گزارش ہے کہ پاکستانی قوم کے جذبات کے ساتھ مزید کھیل نہ کیا جائے۔ کم از کم فل ٹائم چیئرمین مقرر کیا جائے، کیونکہ ہر شخص ہر کام کے لیے موزوں نہیں ہوتا۔ آپ کی مہربانی ہوگی۔

اچھا خاصاحسن نواز پاور ہٹر ہے اسے نکال کر حسین طلعت جیسی پرچی کو لگاتار کھلا رہےجسکی شاٹ دائرے سےباہر بھی نہیں جاتی۔محسن نقوی کولانے والوں سےگزارش ہے پاکستانی قوم کے جذبات سےمزید نہ کھیلیں۔کم از کم فل ٹائم چیئرمین کرکٹ لگائیں۔ہر شخص ہر کام کے لیے suitable نہیں ہوتا۔مہربانی ہوگی۔

— Fakhar Durrani (@FrehmanD) September 28, 2025

اجمل جامی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حارث رؤف پر کم از کم بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی جائے۔ شائقین کرکٹ کا مطالبہ

آئندہ حارث رؤف پر کم از کم بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی جائے۔۔
شائقین کرکٹ کا مطالبہ

— Ajmal Jami (@ajmaljami) September 28, 2025

سلیم خالق نے مطالبہ کیا کہ شاہین آفریدی کو کپتان بنائیں اور بابر اعظم کو واپس ٹیم میں لائیں۔

شاہین آفریدی کو کپتان بنائیں
بابر اعظم کو واپس لائیں

— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) September 28, 2025

اسد چوہدری کہتے ہیں کہ ایشیا کپ کا فائنل ہارنے پر یقینا دکھ ہے لیکن مثبت چیزیں یہ ہیں کہ پاکستان فائنل تک پہنچا۔ بھارت سے سخت ترین مقابلہ ہوا لیکن اس کے باوجود سلمان آغا، صائم ایوب اور حارث روف کو محسن نقوی سمیت کرکٹ ٹیم اور کرکٹ بورڈ سے فارغ ہونا چاہیے۔

ایشیا کپ کا فائنل ہارنے پر یقینا دکھ ہے۔

پازیٹیو چیزیں یہ ہیں کہ
پاکستان فائنل تک پہنچا۔۔
بھارت سے سخت ترین مقابلہ ہوا

20 ویں اوور میں بھارت جان توڑ مقابلے کے بعد جیتا۔

بہرحال۔۔

سلمان آغا۔۔صائم ایوب۔۔حارث روف
کو محسن نقوی سمیت
کرکٹ ٹیم اور کرکٹ بورڈ سے فارغ ہونا چاہیے

— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) September 28, 2025

ارفع فیروز نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ سخت ناانصافی کر کے پی سی بی سیلیکشن کمیٹی کیسے توقع کرسکتی تھی کہ پاکستان ایشیاءکپ جیت جائےگا۔

بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ سخت ناانصافی کر کے پی سی بی سیلیکشن کمیٹی کیسے توقع کرسکتی تھی کہ پاکستان ایشیاءکپ جیت جائےگا! #PakistanCricket #AsiaCup

— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) September 28, 2025

خولہ چوہدری نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی بھی پاکستانیوں کو خوش نہیں رہنے دے سکتی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی بھی پاکستانیوں کو خوش نہیں رہنے دے سکتی۔ pic.

twitter.com/UBE4SdRQM4

— Khaula Chaudhry (@chaudhry_khaula) September 28, 2025

واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بھارتی بلے باز تلک ورما مشکل وقت میں ٹیم کے ہیرو ثابت ہوئے اور شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو فتح دلائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ پاکستان بمقابلہ انڈیا پاکستان شکست محسن نقوی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ پاکستان بمقابلہ انڈیا پاکستان شکست محسن نقوی نے پاکستان کہ پاکستان محسن نقوی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ ہیں جیسے رہے ہیں ہیں کہ ٹیم کی کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی خودمختاری کے تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے روبوٹکس اور اٹانومس سسٹمز کی ترقی کے لئے سپارک اینڈ ایلیویٹ پروگرام کے آغاز اور 20 ملین ڈالر کا پاکستان وینچر فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ پاکستان نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ملکی صلاحیتیں بڑھانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے۔

اسلام آباد میں انڈس راس روبوٹکس اینڈ اٹانومس سسٹمز ایکسپو 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انڈس راس روبوٹکس اینڈ اٹانومس سسٹمز ایکسپو سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں صف اول کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے، یہ نمائش اور اس طرح کے اقدامات پاکستان کو 21ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی میں صف اول کا ملک بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال کے اوائل میں پاکستان نے انڈس اے آئی سمٹ کی بھی میزبانی کی، جس سے مصنوعی ذہانت کے دور میں پاکستان کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیےحکومتی نمائندوں، ٹیکنالوجی لیڈرز اور محققین کاروباری افراد کو مل بیٹھنے کا موقع ملا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ آج انڈس راس ایکسپو سے اس وژن کو عملی شکل دینے کا موقع حاصل ہوا ہے کہ کس طرح جدت کو فعال سلوشنز میں تبدیل کریں، روبوٹکس اور ڈرونز کی جدت سے معیشت مضبوط سلامتی بہتر اور عوام کی زندگی آسان ہوگی، اس جہت نے اکیڈیمیا، انڈسٹری، اسٹارٹ اپس اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میرے بچپن میں ٹیکنالوجی کی جدت بلیک اینڈ وائٹ ٹیلی ویژن کی آمد تھی اور خاندان کے تمام افراد’’اچے برج لاہور دے‘‘ جیسی پاکستان ٹیلی ویژن کی کلاسک نشریات کو مل کر دیکھتے تھے لیکن آج دنیا ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت آگے بڑھ گئی ہے اور ہم تاریخ کے ایک غیر معمولی دور میں ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوار کے لیے پانی اور دیگر بنیادی عوامل کی ضرورت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آج ٹیکنالوجی کی جدید شکل ہمارے سامنے موجود ہے، آج مشینیں محسوس کر کے تیزی سے فیصلے اور ان پر عمل درآمد کرتی ہیں جو کبھی خواب لگتا تھا آج حقیقت بن کر ہمارے سامنے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ فخریہ طور پر کہتا ہوں کہ پاکستان نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ملکی صلاحیتیں بڑھانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی، سیمولیٹرز 100 فیصد پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے۔ 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں مسلح افواج نے جدید آٹونومس سسٹمز اور سائبر سیکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا، معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی معاونت شان دار رہی اور ہماری مسلح افواج نے ملکی خود مختاری کے تحفظ کے لیے آہنی عزم کے مظاہرے کے ساتھ ساتھ ملکی صلاحیتوں، ٹیکنالوجی کی ترقی اور اور آپریشنل مہارت کا بھی بھرپور ثبوت دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں شان دار کامیابیاں مادر وطن کے قومی دفاع کا لازمی جزو ہیں، اس سے ہمارے سیکیورٹی کا نظام مضبوط ہوگا، دفاع مزید ناقابل تسخیر ہو جائے گا اور اس سے ابھرتے اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، دفاع میں آٹونومس صلاحیتوں کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا انقلاب چند جدید معیشتوں، بڑی کارپوریشنز اور بڑے شہروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ سب کے لیے مساوی ترقی ہونی چاہیے، کسانوں کی حالت بہتر ہو، چھوٹے کاروبار فروغ پائیں،کاروبار کرنے والی خواتین کو سہولیات ملیں اور کمزور طبقات کو فائدہ پہنچے، محفوظ اور شفاف آٹونومس سسٹمز کے لیے واضح قانون سازی اور اخلاقی فریم ورک بنانا چاہیے۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی