مقبوضہ کشمیر میں بلیاں کتوں کی طرح کاٹنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بلیاں کتوں کی طرح کاٹنے لگیں،بلیوں کے کاٹنے کی تعداد کتوں کے کاٹنے سے زیادہ ہوگئی۔ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر کے اینٹی ریبیز کلینک کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران جانوروں کے کاٹنے کے 8346 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں کتوں کے کاٹنے کے 3799 واقعات درج ہوئے ہیں ، بلی کے کاٹنے کے 4394 کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ دیگر جانوروں کے 153 واقعات سامنے آئے ہیں۔وادی کشمیر میں کووڈ کی وبائی بیماری کے بعد بلیوں کو پالتوں جانور کے طور پالنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ نہ صرف نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بلکہ بڑے بھی شوقیہ طور بلیوں کو گھروں میں پالتے نظر آرہے ہیں۔
ایسے میں کشمیر میں بلیوں کے کاٹنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ رپورٹ ہونے والے واقعات کی تعداد گزشتہ ایک برس کے اندر دگنی ہوگئی ہے جو کہ دراصل کتوں کے کاٹنے سے زیادہ ہے۔اعدادو شمار کے مطابق2024 سے لےکر مئی 2025 تک بلیوں کے کاٹنے کے 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیںجبکہ جون 2023 سے مئی 2024 کے دوران یہ تعداد 2874 درج کی گئی تھی۔ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر کے اینٹی ریبیز کلینک کے مطابق یکم اپریل 2024 سے 31 مارچ 2025 کے درمیان کل 12437 کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیںجن میں 6205 کتے کے کاٹنے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 5717 بلی کے کاٹنے اور 515 دوسرے جانوروں کے کاٹنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
ایسے میں اینٹی ریبیز کلینک کے گزشتہ 6 ماہ دوران یعنی یکم اپریل سے 26 ستمبر 2025 تک 8346 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ان میں کتوں کے کاٹنے کے 3799 جبکہ بلی کے کاٹنے کے 4394 اور دوسرے جانوروں کے 153 واقعات درج کیے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ رجحان جاری رہا تو مارچ 2026 کے آخر تک مجموعی کیسز کی تعداد 15000 پہنچ سکتی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیشتر مالکان ویکسینیشن،کیڑے مار ادویات، بروقت علاج اور حفظان صحت وغیرہ کے طریقوں کے بنیادی اصولوں پر عمل نہیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلی کے کاٹنے سے انفیکیشن ہوسکتا ہے۔ جیسے ٹاکسوپلاسموسس بلیوں کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے جو کہ اگرچہ شاذ و نادر ہی ٹاکسوپلاسموسس حاملہ خواتین میں اسقاط حمل جیسی پیچیدگیاں پیدا کرسکتا ہے تاہم یہ بیماری کچھ حد تک صحت کو ضرور متاثر کرسکتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ٹوکسوپلاسموسس دنیا میں سب سے زیادہ عام پرجیویوں کی ایک عام بیماری ہے جو کہ کم پکا ہوا گوشت کھانے، آلودہ بلی کے پاخانے سے منتقل ہوتی ہوتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کتوں کے کاٹنے بلی کے کاٹنے کے کاٹنے کے رپورٹ ہوئے جانوروں کے بلیوں کے ہوئے ہیں
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی کے وار، مزید 3 مریض چل بسے
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سے ایک شخص کراچی اور 2 افراد حیدرآباد میں جاں بحق ہوئے۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔