جیکب آباد ،پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی،مضر صحت چھالیہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، ٹرک سے مضر صحت چھالیہ برآمد کرنے کا دعوی، 4 ملزمان گرفتار۔ جیکب آباد کے تھانہ گڑھی خیرو پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت چھالیہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق سم پل اوستہ محمد روڈ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے 2 ہزار 965 کلو 100 گرام مضر صحت چھالیہ کا چورا برآمد کرلیا ۔کارروائی کے دوران ٹرک کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا جبکہ اسمگلنگ میں ملوث چار بین الصوبائی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان میں کرم اللہ مغیری، رحمت اللہ پٹھان، بسم اللہ پٹھان اور عبدالقدیر پٹھان شامل ہیں۔پولیس نے ٹرک اور برآمد شدہ چھالیہ تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مضر صحت چھالیہ جیکب ا باد
پڑھیں:
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی کارروائی، مختلف شہروں سے ملزمان گرفتار
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں شاہد عمر اور شیخ محمد خرم شامل ہیں۔
ملزمان نے شہریوں کو آسٹریلیا اور سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 22 لاکھ 20 روپے ہتھیائے۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔ ملزم شیخ محمد خرم 2 مقدمات میں ایف آئی اے لاہور زون کو مطلوب تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.