نوابشاہ، کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے 15 دن کی مہلت دے دی، رقم کی عدم واپسی پر احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-11-6
نوابشاہ ( نمائندہ جسارت )نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر دیدار ریند، ضیا الحق، منیر کھوکر، مرتضیٰ سمو اور جان محمد نے کہا کہ ایس پی صاحب کی یقین دہانی پر مزید 15 دن کی مہلت دی جا رہی ہے۔ مقررین نے بتایا کہ اگرچہ کچھ رقم بازیاب کرائی گئی ہے، تاہم 70 لاکھ روپے کی مکمل واپسی تک احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ یہ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ وہ ہر سطح پر آواز بلند کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک پوری رقم واپس نہیں ملتی، وہ اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔کیونکہ ایک ملزم سے 25لاکھ روپے کی وصولی کی گی ہے جبکہ دو ملزم فرار ہیں تاہم گرفتار ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سپر میڈیکل اسٹور کے مالک سہیل شیخ سے بھاری رقم چھینی گئی تھی۔ ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جس سے ایس ایس پی نے 25 لاکھ روپے برآمد کیے، تاہم 45 لاکھ روپے تاحال باقی ہیں۔ ایس پی نے اس رقم کی واپسی کے لیے 15 دن کا وقت مانگا ہے، جس پر ایسوسی ایشن نے مہلت دینے کا اعلان کیا۔ بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے فی لٹر مہنگا
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روپے اضافے کے ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے، پٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔
The Government has revised the prices of the petroleum products following input from the Oil & Gas Regulatory Authority (OGRA) and the relevant Ministries. The new prices for the next fortnight starting from 16th November 2025 are as shared below pic.twitter.com/pG6KsOEU4g
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) November 15, 2025
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا، آئندہ 15 روز کیلئے یہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔