Express News:
2026-07-24@04:08:25 GMT

ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

اسلام آباد:

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا جبکہ ایف بی آر نے حال ہی میں چینی کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکس کی چھوٹ و رعایت کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کی تھی۔

ایکسپریس کے مطابق حکومت نے چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر ٹیکسز سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔

ٹی سی پی کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے 6 اکتوبر تک بولیاں طلب کی گئی ہیں بولیاں 6 اکتوبر کو ہی کھولی جائیں گی اور چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولی منظور نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے حال ہی میں چینی کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکس کی چھوٹ و رعایت کی تاریخ میں 30 نومبر 2025ء تک توسیع کے نوٹی فکیشن جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکس سے چھوٹ کیلئے جولائی 2025ء میں جاری کردی نوٹی فکیشن میں ترامیم کردی گئی ہیں۔

اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیکس استثنیٰ سے فائدہ اٹھانے کے لیے چینی کی درآمد کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اس کے بعد درآمد کی گئی چینی پر مذکورہ استثنیٰ لاگو نہیں ہوگا مگر اس تاریخ میں توسیع کی گئی ہے جس کے تحت اب تیس نومبر تک بغیر ڈیوٹی و ٹیکسوں کے چینی درآمد کی جاسکے گی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے جاری کردہ نوٹی فکیشنز کے تحت ملک میں چینی کی طلب و رسد میں کمی پوری کرنے کیلئے پانچ لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی شرح کم کی گئی ہے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی اور تین ود ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے چھوٹ دی گئی تھی جس کیلئے تین نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔

ان میں بتایا گیا تھا کہ سفید کرسٹل چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح 18فیصد سے کم کرکے 0.

25 فیصد کردی گئی ہے جبکہ چینی کی درآمد پر عائد تین فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے بھی چھوٹ دیدی گئی ہے۔

دوسرے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ چینی کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.25 فیصد مقرر کی گئی ہے تیسرے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ پانچ لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر کسٹمزڈیوٹی بھی مکمل چھوٹ ہوگی۔

ایف بی آر کے مطابق ان نوٹیفکیشنز میں مزید بتایا گیا تھا کہ چینی کی درآمد پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی چھوٹ اور سیلز ٹیکس و انکم ٹیکس کی رعایات حاصل کرنے کیلئے چینی تیس ستمبر 30 ستمبر 2025ء تک درآمد کرنا ہوگی مگر اب جو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ تیس ستمبر کی بجائے تیس نومبر 2025 تک رعیاتی ٹیکس و بغیر ڈیوٹی کے چینی درآمد کی جاسکے گی البتہ باقی شرائط وہی پہلے والی ہی برقرار رہیں گی۔

جس کے تحت یہ کہا گیا ہے کہ وزارتِ تجارت یہ درآمد یا تو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے کرے گی یا مخصوص شرائط، حدود اور کوٹہ الاٹمنٹ کے تحت نجی شعبے کو اجازت دی جائے گی۔

یہ اقدامات فوری اور آئندہ ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مقررہ مدت کے دوران کیے جائیں گے جبکہ وزارت تجارت بین الاقوامی انسپیکشن فرم کے ذریعئے اس درآمدی چینی کے معیار کو یقینی بنائے گی۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاکھ ٹن چینی کی درآمد چینی کی درآمد کے لیے کہ چینی کی درآمد پر میں بتایا گیا ڈیوٹی و ٹیکس نوٹی فکیشن ایف بی آر درآمد کی ٹیکس کی کے تحت کی گئی گئی ہے

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال