چینی بحران ، ایک اور ٹینڈرجاری، ایک لاکھ ٹن درآمد کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت نے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی جانب سے جاری کردہ اس ٹینڈر کے تحت بولیاں 6 اکتوبر تک طلب کی گئی ہیں، جو اسی روز کھولی جائیں گی۔ ٹینڈر کی شرائط کے مطابق 25 ہزار ٹن سے کم کی کوئی بھی بولی قبول نہیں کی جائے گی۔
حکومتی فیصلے کے مطابق چینی کی درآمد سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ اس درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا گیا ہے تاکہ عوام تک چینی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے جولائی 2025 میں مجموعی طور پر 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔ اس فیصلے کے تحت 23 ستمبر کو پہلا ٹینڈر جاری کیا گیا، جس میں ٹی سی پی کو 4 بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بولیاں موصول ہوئیں۔
دوسری جانب پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی درآمد کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور درآمد کی کوئی ضرورت نہیں۔ تاہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی مفاد اور مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے ناگزیر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چینی کی
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :