پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-08-27
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے آج اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بیرسٹر علی ظفر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے آج بروز منگل اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارم 47 کے تحت قائم حکومت جعلی ہے اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مہنگائی، سیلاب، امن و امان سمیت عوامی مسائل کو عوامی اسمبلی میں اجاگر کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو قوم کی آواز بننے کی ہدایت جاری کی اور پارلیمانی پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے عمران خان کا پیغام پارلیمانی پارٹی کو پہنچایا جبکہ اجلاس میں وادی تیرہا میں شہید ہونے والے معصوم بچے اور خواتین کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قبائل کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، پی ٹی آئی قبائل کے لیے ملکر آواز اٹھائے گی۔ اجلاس میں ملک بھر میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا جبکہ تمام ارکان اسمبلی کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کاروائیوںیں حصہ لینے کی ہدایت کی گئی۔ پی ٹی آئی کی کمیٹی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں جاری فلڈ ریلیف پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں عمران خان اور پارٹی قیادت و رہنماؤں کے خلاف جعلی مقدمات پر اظہار تشویش اور پارلیمانی پارٹی نے انہیں جعلی قرار دیتے ہوئے مقدمات کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں نومنتخب سینیٹرز کو خوش آمدید کہا گیا جبکہ پشاور کے کامیاب جلسہ پر تمام ارکان اسمبلی اور سینیٹرز سمیت تمام قیادت کو مبارکباد پیش کی گئی۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ بار کے آئندہ انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے بارز کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی بھرپور سپورٹ کا اعلان بھی کیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تحریک انصاف کا تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے بتایا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین اڈیالہ جیل کے باہر اسمبلی لگائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب یہ قدم اٹھانے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت جاری رکھنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف اڈیالہ جیل کے باہر پارلیمانی پارٹی عوامی اسمبلی پی ٹی ا ئی اجلاس میں کا فیصلہ کیا گیا کہا گیا کی گئی
پڑھیں:
حقیقی امن صرف انصاف کے ذریعے ہی قائم کیا جا سکتا ہے، میر واعظ
ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں انجمنِ شرعی شیعان کے زیراہتمام منعقدہ سیرت کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لداخ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں جہاں تصادم ہو، وہاں حقیقی امن صرف انصاف کے ذریعے ہی قائم کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں انجمنِ شرعی شیعان کے زیراہتمام منعقدہ سیرت کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لداخ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی قابض انتظامیہ لداخ کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے بجائے ان پر ظلم و تشدد سے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے بارہا ثابت کیا ہے کہ امن زبردستی قائم نہیں کیا جا سکتا۔ امن اسی وقت قائم ہوتا ہے جب عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہوں اور محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کو فروغ دیا جائے۔ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے میرواعظ نے خود پر عائد مسلسل پابندیوں پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ نے بلاجواز طور پر انہیں مسلسل گھر میں نظربند کر رکھا ہے اور انہیں کشمیری قوم کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی و سماجی تنظیموں پر پابندی، املاک کی ضبطگی اور حریت رہنمائوں کے موقف کو عوام کے سامنے لانے سے روکنے کیلئے میڈیا پر قدغن انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے عزت و وقار کے ساتھ پرامن طور پر بات چیت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو اپنی کشمیر پالیسی پر ازسرِنو غور کرنا چاہیے۔ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ پراثر اور تعمیری مذاکرات ہی پائیدار امن کے قیام کا بہتر ین راستہ ہے۔
اوقاف کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر ایک مذہبی معاملہ ہے اور کشمیری قوم کو یہ حق دیا جانا چاہیے کہ وہ اپنے دینی اداروں کا انتظام خود مختاری اور وقار کے ساتھ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی معاملات میں مداخلت اور دخل اندازی فوری طور پر ختم ہونی چاہیے۔ میر واعظ نے اس موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل سے چاہتے ہیں کہ غزہ میں جنگ بندی ہو اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کاسلسلہ ختم کیا جائے۔