پی آئی اے آج سے ٹورنٹو کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرےگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی ائیرلائن (PIA) نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے پروازیں آج سے بحال کر دی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے پرواز PK-783 ٹورنٹو روانہ ہوگی۔
ایئرلائن نے ٹورنٹو کی تمام پروازیں 13 سے 28 ستمبر تک طیاروں کی کمی اور فاضل پرزہ جات کی عدم فراہمی کے باعث معطل کر رکھی تھیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے عام طور پر اس روٹ پر طویل فاصلے کی نان اسٹاپ پروازیں بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کے ذریعے آپریٹ کرتی ہے، لیکن دونوں طیارے اس وقت گراؤنڈ ہیں۔ ایک طیارے کے لینڈنگ گیئرز کی تبدیلی کے لیے پرزہ جات تو مل گئے ہیں مگر مطلوبہ ٹولز دستیاب نہ ہونے کے باعث یہ کام مکمل نہیں ہوسکا۔
ایسے میں ٹورنٹو کی پرواز کو عارضی طور پر بوئنگ 777-300 ای آر طیارے کے ذریعے آپریٹ کیا جائے گا۔
پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لیے ٹکٹوں پر 15 فیصد رعایت کا بھی اعلان کیا ہے، جو 10 اکتوبر تک دستیاب ہوگی۔ یہ رعایتی ٹکٹ 30 ستمبر سے 19 دسمبر تک سفر کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ٹرمپ کا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کر نےکا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو ایف-35 لڑاکا طیارے فروخت کرے گا۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد آج امریکا پہنچ رہے ہیں اور اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے امریکا سے 48 ایف-35 طیارے خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جن کی مجموعی مالیت کئی ارب ڈالر بنتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور اس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
امریکی اور سعودی قیادت کی اس ملاقات میں دفاعی تعاون، مصنوعی ذہانت کے شعبے اور سویلین نیوکلیئر پروگرام سمیت متعدد اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب امریکا سے باضابطہ سکیورٹی ضمانت کا خواہش مند ہے، جبکہ صدر ٹرمپ، اپنے مئی کے دورۂ سعودی عرب میں کیے گئے 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدوں کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ امریکا نے ایران کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح والے شہروں میں فوج تعینات کی جائے گی اور فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔