Daily Mumtaz:
2026-06-03@05:46:04 GMT

قومی ایئر لائن کی ٹورنٹو کیلئے پروازیں دوبارہ شروع

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

قومی ایئر لائن کی ٹورنٹو کیلئے پروازیں دوبارہ شروع

قومی ایئر لائن 30 ستمبر سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کیلئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے، ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔
قومی ایئر لائن نے ٹورنٹو کینیڈا کیلئے اپنی تمام پروازیں 13 سے 28 ستمبر تک معطل کر دی تھیں، اس کی وجہ طیاروں کی کمی اور فاضل پرزہ جات کی عدم فراہمی بتائی گئی تھی۔
ایئر لائن ٹورنٹو کیلئے پاکستان سے طویل فاصلے کی براہ راست اور نان اسٹاپ فلائٹس بوئنگ 777 ایل آر یعنی لانگ رینج طیاروں کے ذریعے آپریٹ کی جاتی ہیں، لیکن اس وقت تک ایئر لائن کے دونوں بوئنگ 777 ایل آر طیارے گراؤنڈ ہیں۔
ایک بوئنگ 777 ایل آر طیارے کے لینڈنگ گیئرز تبدیل ہونے ہیں، نئے لینڈنگ گیئر شعبہ انجینئرنگ کو مل گئے ہیں لیکن مطلوبہ ٹولز نہ ہونے کی وجہ سے یہ لینڈنگ گیئرز بروقت طیارے میں نہیں لگ سکے ہیں۔
اس لیے ٹورنٹو کی پرواز اب بوئنگ 777، 300 ای آر طیارے کے ذریعہ آپریٹ کی جائے گی۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ 30 ستمبر کو پی کے 783 کراچی سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوگی۔
اس موقع پر قومی ایئر لائن نے ٹورنٹو کیلئے ٹکٹ پر 15 فیصد رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ رعایتی ٹکٹ 10 اکتوبر تک دستیاب ہوں گے اور ان پر 30 ستمبر سے 19 دسمبر تک سفر کیا جا سکے گا۔

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن ٹورنٹو کیلئے ٹورنٹو کی

پڑھیں:

وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی