کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خوراک کے ضیاع اور فضلے میں کمی سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں خوراک کے ضیاع کی روک تھام اب ایک قومی ضرورت بن چکی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ خوراک کے مؤثر استعمال، بچت اور ضیاع میں کمی کے لیے مختلف منصوبوں پر عملی طور پر کام کر رہی ہے۔خوراک کا ضیاع براہِ راست غریب اور محروم طبقے کو متاثر کرتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم اجتماعی طور پر اس مسئلے کے تدارک کے لیے کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں خوراک کا ضیاع کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ خوراک کا بچاؤ عوامی فلاح، ملکی معیشت اور ماحول کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے۔ سندھ حکومت اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف 12.

3 کے حصول کے لیے پرعزم ہے، جس کا مقصد خوراک کے ضیاع میں نمایاں کمی لانا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ خوراک کے ضیاع سے زمین، پانی اور محنت جیسے قیمتی وسائل ضائع ہوتے ہیں، اس لیے سندھ حکومت پائیدار زرعی ٹیکنالوجی اور بہتر انتظامی نظام کے ذریعے اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا کہ خوراک کا بچاؤ درحقیقت انسانیت کا بچاؤ ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خوراک کے ضیاع خوراک کا کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

حکمران عوام سے جمع کیا گیا ٹیکس درست جگہ استعمال کریں، گورنر سندھ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ حکمران عوام سے جمع کیا گیا ٹیکس صحیح جگہ استعمال کریں، ٹیکس کے پیسوں کا درست استعمال سیاستدانوں کا کام ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ملکی خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، خطے میں کوئی سب سے پیچھے رہ گیا تو وہ پاکستان ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا منتخب عوامی نمائندوں کی ذمے داری ہے، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پولیس پر عوام کا اعتماد نہیں، عوام کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، ادارے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے، امین الحق
  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق
  • پنجاب حکومت کا جنگلات ایکٹ 1927 میں ترمیم کا فیصلہ
  • موجودہ حالات میں پاکستان کو سب سے زیادہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے، گورنر سندھ
  • حکمران عوام سے جمع کیا گیا ٹیکس درست جگہ استعمال کریں، گورنر سندھ
  • بی جے پی بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو قومی ترانہ گانے پر مجبور کررہی ہے، محبوبہ مفتی
  • پاکستان اورایتھوپیا میں زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، خوراک کے تحفظ اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے گا
  • بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کرپشن کا گڑھ ہے، ن لیگ پیپلزپارٹی نوراکشتی کی سیاست کررہی ہیں
  • جیکب آباد ،جے یو آئی کا وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر سخت ردعمل
  • رانی مکھرجی نے اپنی شادی کی تصاویر مداحوں کیلئے جاری کیوں نہیں کیں؟ وجہ خود بتادی