عالمی یوم بحری تجارت‘ پاکستان کا بحری مستقبل روشن اور پائیدار‘ صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے عالمی یومِ بحری تجارت کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے پاکستان کا بحری شعبہ قومی تجارت اور معاشی استحکام میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پاکستان کا بحری مستقبل روشن اور پائیدار ہے جبکہ بندرگاہوں کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن اور جدیدیت حکومت کی ترجیح ہے۔ کراچی اور پورٹ قاسم کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔ پاکستانی شپنگ کمپنیوں کے لیے مراعات، غیر ملکی انحصار میں کمی کا باعث بنیں گی، فریٹ سکیورٹی میں بہتری اور زرِ مبادلہ کی بچت کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔ بندرگاہی آپریشنز کی ڈیجیٹائزیشن سے پورا سپلائی چین مربوط ہو گا۔ عالمی معیار کے مطابق اصلاحات قومی مفادات اور علاقائی انضمام کے لیے ضروری ہیں، پاکستان عالمی بحری برادری کا ذمہ دار رکن بن کر ابھر رہا ہے۔ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر باوقار، پائیدار اور جدید بحری قوم بنایا جائے گا۔ بحری شعبے میں سرمایہ کاری سے تجارتی حجم میں اضافہ، روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، پاکستان عالمی تجارتی سپلائی چین کا کلیدی حصہ بننے کے لیے تیار ہے۔ دریں اثناء آصف علی زرداری نے پاکستانی باکسر سمیر خان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ پاکستان نے پہلی بار یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا، صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سمیر خان کی جیت قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان‘ ازبکستان میں تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات ناگزیر: چوہدری شافع
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ازبکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی و تجارتی وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی۔ ازبکستان کی قانون ساز اولی مجلس کے سپیکر نوردنجان اسماعیلوو وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وفد میں ازبک سفیر علی شیر تختیو، اعزازی قونصل جنرل نجیب مشتاق وہرہ، مختلف کمیٹیوں کے ڈپٹی چیئرمینز اور اداروں کے سربراہان شامل تھے۔ پنجاب اور ازبکستان کے مابین تجارتی اشتراک اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔ تجارتی اشتراک اور باہمی سرمایہ کاری کیلئے فوکل پرسنز مقرر کردیئے گئے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب اور ازبکستان کے مابین زراعت، سیاحت، انرجی، ای وی سیکٹر اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون ہوسکتا ہے۔ ازبک سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کریں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔ سپیکر ازبکستان قانون ساز مجلس مسٹر نوردنجان اسماعیلوو نے کہا فیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے کمیونٹی سینٹر کا قیام مستحسن اقدام ہوگا۔ سپیکر ازبک قانون ساز مجلس نے کہا ازبک حکومت پنجاب میں اپنا تجارتی وفد بھجوائے گی۔ انہوں نے چوہدری شافع حسین کو ازبکستان کے دورے کی دعوت دی۔