data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چین کے شہر شنگلی میں ہونے والے بین الاقوامی آتشبازی مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے اعلیٰ معیار کی ٹیموں نے شرکت کی، تاہم پاکستانی ٹیم “الائیڈ فائر ورکس انٹرنیشنل” نے اپنی تخلیقی سوچ، قومی جذبے اور فنی مہارت کے ذریعے سب کو متاثر کیا۔

پاکستانی ٹیم کے مظاہرے میں پاک چین دوستی کو آتشبازی کے رنگوں اور روشنیوں سے نہایت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا۔ شو کا سب سے دلکش لمحہ وہ تھا جب آسمان پر جے ایف-17 تھنڈر کی شکل روشنیوں سے ابھری اور حاضرین حیرت و جوش سے جھوم اٹھے۔

یہ مظاہرہ محض تکنیکی مہارت کا نہیں بلکہ پاکستان کے جذبات، دوستی اور تعلقات کا عکاس تھا۔

شو کے دوران پاکستانی موسیقی کی دھنوں نے ماحول کو اور بھی پرجوش کر دیا۔ روشنیوں، رنگوں اور دھنوں کے امتزاج نے حاضرین کو مسحور کر دیا اور دیکھنے والوں نے کھڑے ہو کر پاکستانی ٹیم کو داد دی۔ ججز نے بھی پاکستانی فنکاروں کی جدت اور تخلیقی انداز کو بھرپور سراہا اور دوسری پوزیشن سے نوازا۔

یہ کامیابی پاکستانی فنکاروں کی محنت اور لگن کا ثبوت قرار دی جا رہی ہے۔ “الائیڈ فائر ورکس انٹرنیشنل” نے ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے دنیا کو دکھایا کہ پاکستان نہ صرف فنکارانہ ذوق رکھنے والی قوم ہے بلکہ تخلیقی صلاحیتوں میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر کمپنی کے سی ای او شاہد بٹ نے کہا کہ ان کی کوشش ہمیشہ یہی رہی ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور خوبصورت امیج پیش کیا جائے اور وہ آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اعزاز نے پاکستان کے لیے فخر، خوشی اور عالمی شناخت کے ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ویمنز ورلڈکپ: بی سی سی آئی نے پاک بھارت کھلاڑیوں کے مصافحے سے راہِ فرار اختیار کرلی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کے ساتھ مصافحے کے معاملے پر اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے۔

بھارتی بورڈ کے مطابق 5 اکتوبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول پاک بھارت ویمنز میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھ ملنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے حوالے سے بورڈ کی پالیسی وہی ہے جو گزشتہ ہفتے ایشیا کپ کے دوران اختیار کی گئی تھی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کرکٹ کے تمام بین الاقوامی قوائد و ضوابط پر عمل کیا جائے گا، تاہم بھارت اور پاکستان کی کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے سے متعلق کوئی یقین دہانی نہیں دی جا سکتی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ ایشیا کپ کے دوران بھی بھارتی ٹیم نے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کر کے کھیل کو سیاست کی نذر کر دیا تھا۔ اس رویے پر شائقین اور ماہرین کرکٹ نے بھارتی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اب ورلڈکپ میں بھی اسی قسم کے مؤقف کے باعث خدشہ ہے کہ ایک بار پھر اسٹیڈیم کے ماحول پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ ویمنز ورلڈکپ کے اہم ترین مقابلوں میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے اور دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین اس کے شدت سے منتظر ہیں، تاہم بی سی سی آئی کا یہ رویہ کھیل کی روح کے خلاف سمجھا جا رہا ہے اور کرکٹ سے وابستہ حلقے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ کھیل کو کھیل ہی رہنے دیا جائے، سیاست کو اس میں شامل کر کے کھلاڑیوں کے درمیان کھیل کے جذبے کو متاثر نہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایم اینڈ ڈی سی پورٹلز اور سروس ڈیلیوری کی شاندار کارکردگی، درخواستوں کی پراسیسنگ صرف 3 تا 4 دن میں مکمل
  • پاکستان نے افغانستان کے خلاف وہیل چیئر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی
  • پورٹ قاسم دنیا کی نویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی بندرگاہ قرار
  • پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی افغانستان کے خلاف شاندار کارکردگی، سیریز 1-3 سے جیت لی
  • صمود فلوٹیلا: صیہونی فوج نے سابق پاکستانی سینیٹر سمیت 200 سے زائد افراد گرفتار کر لئے، دنیا بھر میں مظاہرے: ظلم روکا جائے، شہباز شریف
  • 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت
  • پاکستانی گھڑ سوار نے ایشین گیمز کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ویمنز ورلڈکپ: بی سی سی آئی نے پاک بھارت کھلاڑیوں کے مصافحے سے راہِ فرار اختیار کرلی
  • ٹی 20 رینکنگ: صائم ایوب نے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی
  • پاکستانی دواسازی صنعت کی شاندار پیش رفت، عالمی سطح پر نئی کامیابی حاصل