نامور اداکار اور ہدایت کار شہزاد بلا انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور ہدایت کار شہزاد بلا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ شہزاد بلا کئی سالوں سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور دو ماہ قبل ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے باعث ان کی ایک ٹانگ کاٹنا پڑی تھی۔ ذرائع کے مطابق ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گردے فیل ہونے کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ گئی تھی۔ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سینئر اداکار شہزاد بلا نے کئی مشہور کردار ادا کیے جب کہ وہ ولن کے کردار کے لیے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے کئی پاکستانی فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی۔ شہزاد بلا کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اکشے کمار کی بیٹی کیساتھ نازیبا حرکت؛ اداکار کی مودی سرکار سے مدد کی اپیل
بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنے ایک ذاتی اور افسوسناک واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ چند ماہ قبل ان کی بیٹی سے آن لائن ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران ایک اجنبی نے نازیبا تصاویر بھیجنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔
اس بات کا انکشاف اکشے کمار نے ممبئی میں ’سائبر آگاہی ماہ 2025ء‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اکشے کمار کے بقول ان کی بیٹی نے یہ بات فوری طور پر اپنی والدہ ٹوئنکل کھنہ کو بتائی اور آن لائن گیم بند کر دیا لیکن اس سے میری بیٹی اور ہم والدین کو ایک کڑا سبق ملا ہے۔
اکشے کمار نے مزید کہا کہ سائبر کرائم اب گلی محلے کے روایتی جرائم سے زیادہ خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ اس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
اداکار اکشے کمار نے مہاراشٹر کے وزیرِاعلیٰ سے بچوں کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے تجویز دی کی کہ ساتویں سے دسویں جماعت تک ہر ہفتے سائبر ایک پیریڈ بھی لازمی رکھا جائے تاکہ طلبا کو ڈیجیٹل دنیا کے خطرات اور بچاؤ کے طریقے سکھائے جا سکیں۔
اکشے کمار کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو یہ سمجھانا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ انٹرنیٹ پر اجنبیوں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت کتنا محتاط رہنا چاہیے، کیونکہ آن لائن پلیٹ فارمز پر درندہ صفت افراد معصوم ذہنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔