پشاور، وکلاء کا صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ، قتل اور پولیس تشدد کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
وکلاء کے مطابق صوبہ میں وکلاء کے قتل اور پولیس تشدد کے واقعات میں ملوث عناصر ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ چارسدہ میں نوجوان وکیل کے قتل میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر صوبہ بھر کے وکلاء آج عدالتی بائیکاٹ کر رہے ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں بھی وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ جاری ہے۔ وکلاء کے مطابق صوبہ میں وکلاء کے قتل اور پولیس تشدد کے واقعات میں ملوث عناصر ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ چارسدہ میں نوجوان وکیل کے قتل میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمن یوسفزئی نے کہا کہ آئی جی پولیس نے دو دن کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وکلاء کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو نکالا جائے۔ امین الرحمٰن یوسفزئی نے کہا کہ اگر دو دن میں کارروائی نہ کی گئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں ملوث وکلاء کے نہیں کی کے قتل
پڑھیں:
۔ 26ویں آئینی ترمیم‘ مصطفی نواز کھوکھر کی عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-08-12
اسلام آباد( آن لائن ) تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کے وائس چیئرمین اور سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے عدالت عظمیٰ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی فل کورٹ کے ذریعے سماعت کے مطالبے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو چیلنج کرتے ہوئے چیمبر اپیل دائر کر دی ہے۔یہ اپیل ایڈووکیٹ شاہد جمیل خان کے ذریعے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کو کسی پٹیشن کی قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، یہ صرف عدالت کا دائرہ اختیار ہے۔ اپیل میں استدعا کی کہ رجسٹرار کے 19 ستمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پٹیشن کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔