صحافیوں کی برطرفی، وفاقی عدالت نے صدر ٹرمپ کا حکم معطل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:۔ واشنگٹن کی ایک وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ وائس آف امریکا سے وابستہ سیکڑوں ملازمین کی برطرفی کے فیصلے کو فی الحال روک دے۔
امریکی ڈسٹرکٹ جج رائس لیمبرتھ نے یہ حکم اس وقت جاری کیا جب وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا نے ان کے اپریل میں جاری کردہ ابتدائی حکم کی پیروی کی ہے یا نہیں، جس میں کہا گیا تھا کہ وائس آف امریکا کو خبروں کا ایک مستند، قابلِ اعتماد اور مستقل ذریعہ ہونا چاہیے۔
عدالت نے کہا کہ حکومتی اہلکاروں نے عدالتی احکامات کی قابلِ تشویش حد تک خلاف ورزی کی ہے۔ اگر ٹرمپ کا حکم مانا جاتا ہے تو ادارے کے باقی ماندہ عملے کی اکثریت یعنی 532 مستقل ملازمین متاثر ہوتے۔
وائس آف امریکا کی نشریات مارچ میں اچانک اس وقت بند کر دی گئی تھیں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا۔ جج لیمبرتھ نے اپنے تحریری حکم میں کہا کہ انہیں اب کوئی شک نہیں رہا کہ ادارہ اور اس کی قائم مقام سی ای او کیری لیک کے پاس عدالتی حکم پر عمل درآمد کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فریقین معاملے کو مالی سال کے اختتام تک کھینچنا چاہتے ہیں جبکہ یو ایس اے جی ایم اور وائس آف امریکا کی قانونی ذمہ داریوں کی تشریح کی بھی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وائس آف امریکا
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجٹ سے چند روز قبل ہی آئینی عدالت سے حکومت کو ریونیو کی مد میں بڑا جھٹکا، وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی۔
نجی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے غیر رجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31 اے میں ابہام ہے، حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا، اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا۔
لاہور ائیرپورٹ اغواء کیس کا ڈراپ سین، غیرملکی خاتون دوست کے ساتھ رضامندی سے گئی
فیصلے میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں، قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں مزید لکھا کہ رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی۔
وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا۔ پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ڈیل مکمل جھوٹ ہے ، پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کررہی، عمران خان کو خاموش کروانے کے لیے قید تنہائی میں رکھاگیا ہے،علیمہ خان
مزید :