ایشیا کپ میں بدترین کارکردگی، سینیٹ میں قومی ٹیم پر پابندی کی گونج
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ایشیا کپ اور بالخصوص فائنل میں بدترین کارکردگی پر سینیٹ میں قومی ٹیم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی کرکٹ کے تمام کھلاڑیوں پر پابندی لگنی چاہیے کیونکہ انہوں نے ہمارے ملک و قوم کی بہت بےعزتی کروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے قوم کے ساتھ جو کیا اُس پر تمام کھلاڑیوں پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں قومی ٹیم کا بھارت سے تین بار مقابلہ ہوا اور تینوں ہی میچز میں پاکستان کو بدترین کارکردگی ، ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایشیا کپ کے فائنل میں ایک موقع پر پاکستان میچ میں فتح کے قریب تھا تاہم آخری کے چار اوورز میں غلط بولر کے انتخاب کا بھارتی بلے بازوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 147 رنز کا ہدف دیا جس کو بھارت نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 2 گیندوں پہلے ہی حاصل کرلیا تھا۔
قوم کی اس بدترین کارکردگی پر شائقین نے قومی ٹیم، چیئرمین پی سی بی، مینجمنٹ، کپتان اور بالخصوص سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر وہاب ریاض کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بدترین کارکردگی قومی ٹیم ایشیا کپ انہوں نے
پڑھیں:
ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں پاکستان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
کراچی:پاکستان کے وسیم کھتری نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا۔
گھانا کے دارالحکومت اکرا میں منعقدہ میگا ایونٹ میں وسیم کھتری نے 32 میں سے 22 میچز جیتے لیکن معمولی فرق کے سبب وہ فائنل میں جگہ نہ بنا سکے، تاہم عمدہ کارکردگی ان کی عالمی رینکنگ کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوئی۔
دوسری جانب پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ وسیم کھتری، حسان ہادی، اہزم صدیقی، محمد عنایت اللہ اور طارق پرویز پر مشتمل قومی ٹیم مجموعی طور پر چوتھے نمبر پر رہی۔
چیمپیئن شپ میں 28 ممالک کے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
کینیڈا کے ایڈم لیگن نے نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈز کو 2-4 سے شکست دے کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔