ٹیلی نار کی فروخت؛ ایزی پیسہ سے متعلق ضروری وضاحت جاری کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء ) ٹیلی نار پاکستان کی فروخت کے تناظر میں ایزی پیسہ سے متعلق ضروری وضاحت جاری کردی گئی۔ اس حوالے سے جاری بیان میں ایزی پیسہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیلی نار پاکستان کی فروخت کے پیش نظر ہم اپنے صارفین کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک ایک مکمل طور پر آزاد ادارہ ہے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت ریگولیٹ کیا جاتا ہے، ٹیلی نار پاکستان کی فروخت سے ہماری سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، آپ کا ایزی پیسہ اکاؤنٹ اور رقم 100 فیصد محفوظ ہے اور ہماری سروسز حسبِ معمول جاری رہیں گی کیوں کہ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک ایک آزاد ادارہ ہے جہاں صارفین کی رقم بالکل محفوظ ہے اور ہماری سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
خیال رہے کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کی منظوری دے دی ہے لیکن یہ منظوری شرائط کی ایک طویل فہرست کے ساتھ سامنے آئی ،یہ پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری میں سالوں میں سامنے آنے والی سب سے بڑی تبدیلیوں میں سے ایک ہے، ایک دہائی سے زائد عرصے سے ملک میں چار موبائل آپریٹرز مارکیٹ شیئر کے لیے مقابلہ کر رہے تھے، اس معاہدے سے یہ تعداد سکڑ کر تین رہ جائے گی، کم آپریٹرز کا مطلب مضبوط نیٹ ورکس اور لاگت کی بچت ہوسکتی ہے لیکن یہ صارفین کے لیے زیادہ ٹیرف اور کم انتخاب کا باعث بھی بن سکتا ہے۔(جاری ہے)
ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جیسے ہی دونوں کمپنیاں اپنے آپریشنز کو یکجا کرتی ہیں تو اس سے پاکستان کی ٹیلی کام مارکیٹ میں مسابقت اس حد تک کمزور نہ ہو جہاں صارفین اور حریف آپریٹرز کو نقصان اٹھانا پڑے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) جو کہ یوفون کی مالک ہے اور ٹیلی نار پاکستان کو حاصل کر رہی ہے اس کو اپنے کاروبار کو خود مختار رکھنا چاہیئے، یوفون اور نئی ضم ہونے والی کمپنی ڈائریکٹرز یا مینجمنٹ کو شیئر نہیں کرسکتیں اگر کوئی ایگزیکٹو ایک طرف سے دوسری طرف جاتا ہے تو اسے تین سال انتظار کرنا ہوگا، اس شرط کا مقصد مفادات کے تصادم کو روکنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دونوں ادارے تجارتی شرائط پر کام کریں اس دوران ان کی قیادت پر بھی گہری نظر رکھی جائے گی۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ نئی موبائل کمپنی کو ٹھوس ٹیلی کام اور ڈیجیٹل تجربہ رکھنے والے پیشہ ور افراد کے ذریعے چلایا جانا چاہیئے، ان کی پیمائش ناصرف مالیاتی نتائج پر کی جائے گی بلکہ نیٹ ورک کی کارکردگی اور انضمام کے وعدہ کردہ فوائد کی فراہمی پر بھی اس کو پرکھا جائے گا، پی ٹی سی ایل کی پیرنٹ کمپنی اتصالات کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا کہ یہ پیشہ ورانہ انتظام فراہم کرے، انہیں مکمل طور پر علیحدہ کھاتوں کو برقرار رکھنا چاہیے، آزادانہ طور پر آڈٹ کرنا چاہیئے اور سہ ماہی رپورٹس جمع کرانی چاہیئے، ان کے درمیان کوئی بھی تجارتی انتظامات، جیسے نیٹ ورک کا اشتراک، بنیادی ڈھانچے کی لیزنگ، یا بینڈوتھ، مناسب شرائط پر ہونی چاہیئے، ایک دوسرے کو پوشیدہ سبسڈی یا امتیازی قیمتوں کا تعین کرنے سے سختی سے روک دیا گیا ہے، اہم بات یہ ہے کہ بینڈوڈتھ اور لیزڈ لائنز جیسی خدمات کی ریٹیل قیمتوں کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے پیشگی منظوری درکار ہوگی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹیلی نار پاکستان پاکستان کی ایزی پیسہ کی فروخت کے لیے
پڑھیں:
فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
دنیائے کھیل کا سب سے بڑا اور مقبول ترین میلہ ’فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026‘ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ 12 جون سے شروع ہونے جا رہا ہے۔
فٹبال کی تاریخ کا یہ اب تک کا سب سے انوکھا اور تاریخی ٹورنامنٹ ہوگا جس کی مشترکہ میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کر رہے ہیں۔
اس بار ورلڈکپ محض ایک کھیل نہیں بلکہ اعصاب کی جنگ ثابت ہونے والا ہے، کیونکہ تاریخ میں پہلی بار 32 کے بجائے 48 ٹیمیں عالمی اعزاز کے لیے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:104 میچز، 48 ٹیمیں اور اربوں شائقین، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کیا کچھ نیا ہونے جارہا ہے؟
جہاں شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے، وہی کھیلوں کے معروف ڈیٹا ماڈل ’اوپٹا سپر کمپیوٹر‘ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے 10 ہزار سیمولیشنز تیار کر کے فاتح ٹیم کے حوالے سے ایک سنسنی خیز پیشگوئی کر دی ہے۔
ٹورنامنٹ کا نیا فارمیٹ اور راؤنڈ آف 32 کا تاریخی آغازماضی کے برعکس اس بار ٹورنامنٹ کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شریک 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ 4 ٹیموں پر مشتمل ہے۔
اس نئے فارمیٹ کے تحت ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر ریکارڈ 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر گروپ سے پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کریں گی، جس سے ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ’راؤنڈ آف 32′ کا سنسنی خیز آغاز ہوگا۔
زیادہ ٹیموں کی شمولیت کے باعث جہاں مقابلوں کا جوش بڑھے گا، وہیں کسی بھی ٹیم کے لیے فائنل تک کا سفر طویل اور تھکا دینے والا ہوگا۔
اوپٹا سپر کمپیوٹر کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟شائقین فٹبال کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ’اوپٹا سپر کمپیوٹر‘ کوئی روایتی فزیکل کمپیوٹر نہیں ہے۔ یہ دراصل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک انتہائی ایڈوانس ماڈل ہے جو فٹبالرز اور ٹیموں کے موجودہ فارم، ماضی کے ریکارڈز اور ہزاروں دیگر ڈیٹا پوائنٹس کا تجزیہ کرتا ہے۔
یہ ماڈل ڈیٹا کی بنیاد پر پورے ٹورنامنٹ کو 10 ہزار سے زیادہ بار ڈیجیٹل طور پر سیمولیٹ کرتا ہے اور پھر پیشگوئی کرتا ہے کہ کس ٹیم کے ٹورنامنٹ جیتنے، فائنل میں پہنچنے یا کسی خاص میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے کتنے فیصد امکانات موجود ہیں۔
’اسپین‘ فیورٹ، مگر ایک بڑا دھچکا بھیاوپٹا سپر کمپیوٹر کی 10 ہزار ڈیجیٹل سیمولیشنز کے بعد جو نتائج سامنے آئے ہیں، انہوں نے فٹبال کی دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ماڈل نے تمام تر غیریقینی صورتحال کے باوجود ’اسپین‘ کو ٹرافی جیتنے کے لیے واضح طور پر فیورٹ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا
سپر کمپیوٹر کے مطابق اسپین کے ورلڈکپ جیتنے کا امکان 16.1 فیصد ہے۔ تاہم دلچسپ اور پریشان کن بات یہ ہے کہ جہاں اسپین کو فاتح قرار دیا گیا ہے، وہیں ڈیٹا یہ بھی بتاتا ہے کہ اسپین وہ واحد بڑی ٹیم ہے جس کے کوارٹر فائنل تک نہ پہنچنے کا امکان 52.1 فیصد ہے۔ یعنی اگر اسپین ابتدائی ناک آؤٹ مرحلے عبور کرنے میں کامیاب رہا، تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان 39 فیصد جبکہ فائنل میں پہنچنے کا امکان 25.6 فیصد ہوگا۔
دیگر بڑی ٹیموں کے جیتنے کے امکاناتسپر کمپیوٹر کے مطابق ٹرافی کی دوڑ میں اسپین تنہا نہیں ہے بلکہ دیگر روایتی حریف بھی اس کے تعاقب میں ہیں۔ سپر کمپیوٹر نے 4 بڑی ٹیموں کے جیتنے کے امکانات کو 10 فیصد سے زیادہ قرار دیا ہے۔ اس فہرست میں فرانس دوسرے نمبر پر ہے جس کے ورلڈکپ جیتنے کا امکان 13 فیصد ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح انگلینڈ 11.2 فیصد امکان کے ساتھ تیسرے اور لیونل میسی کی ارجنٹینا (دفاعی چیمپیئن) 10.4 فیصد امکان کے ساتھ چوتھے نمبر پر ممکنہ فاتح قرار دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپین امریکا اوپٹا سپر کمپیوٹر برطانیہ ٹیم فیورٹ حیران کن پیش گوئی فیفا ورلڈ کپ لندن ورلڈ کپ۔