سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کے گھر پر بھی بلڈوزر چلا دیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارت میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کے گھر پر بھی بلڈوزر چلا دیا گیا۔ محمد شاہد کے اہلِ خانہ ہاتھ جوڑتے رہ گئے مگر اِن کی ایک نہ سنی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 13 مکانوں کو بلڈوزر سے مسمار کیا گیا ہے۔اِن مکانوں میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کا گھر بھی شامل تھا۔بلڈوزر سے گھر مسمار کرنے کی یہ کارروائی سڑک چوڑی کرنے کے نام پر عمل میں لائی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد شاہد
پڑھیں:
پی سی بی سے اختلافات؛ اظہرعلی نے سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اختلافات کے باعث سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
میڈیاذرائع نے بتایا کہ سابق کپتان اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھیجوا دیا جو قبول کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطبق سابق کپتان نے بطور ممبرسلیکشن کمیٹی اور ہیڈ آف یوتھ پروگرام کام کررہے تھے، ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کو انڈر 19 ٹیم کا انچارج بنائے جانے کے بعد اظہر علی کے اختیارات محدود ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ روز قبل سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کی زمہ داریاں سونپ دی تھیں۔اظہر علی اکتوبر 2024 سے سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے پی سی بی کے ساتھ کام کر رہے تھے۔