آزاد کشمیر کی صورتحال پر آج اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر آج اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا ہے ۔
اجلاس میں غور ہوگا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال میں کیا کردار ادا کیا جائے۔
علاوہ ازیں حکومت نے ایک بار پھر عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کا کہنا ہے کہ 90 فیصد مطالبات کی منظوری کے باوجود پرتشدد کارروائیاں سمجھ سے بالا تر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو مطالبات کی منظوری کیلئے کشمیر کے آئین میں ترمیم کی ضرورت تھی جس پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات، آزاد کشمیر کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مزاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف جاتی امرا جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم نے صدر مسلم لیگ ن کو اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مزاکرات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
کل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیاء کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔
ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم نے میاں محمد نواز شریف کو بھی دورہء ملائیشیاء کی دعوت دی تھی، مگر میاں محمد نواز شریف نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کسی اور مناسب وقت پر یہ دورہ کرنے کی بات کی۔