’’ آزاد کشمیر میں انصاف کی بنیاد پر معاملات حل کیے جائیں‘‘ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وزیر داخلہ سے بات چیت میں انہوں نے آزاد کشمیر میں صورت حال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ چند روز قبل حکومتی کمیٹی نے آزاد کشمیر جا کر مذاکرات بھی کیے تھے، مگر حکومتی کمیٹی کے ارکان مسئلے کو حل کر سکے اور نہ لوگوں کو مطمئن۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ کیا، آزاد کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی تشویش سے انہیں آگاہ کیا۔ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطے میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال خراب ہے۔ پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید تشویش ہے، آزاد کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہے اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وزیر داخلہ سے بات چیت میں انہوں نے آزاد کشمیر میں صورت حال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ چند روز قبل حکومتی کمیٹی نے آزاد کشمیر جا کر مذاکرات بھی کیے تھے، مگر حکومتی کمیٹی کے ارکان مسئلے کو حل کر سکے اور نہ لوگوں کو مطمئن۔
انہوں نے کہا کہ اس کشیدہ صورتحال میں وزارت داخلہ کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیراعظم پاکستان جو آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چیئرمین بھی ہیں کو آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔ آزاد کشمیر میں طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ انصاف کی بنیاد پر معاملہ حل کیا جائے۔ لیاقت بلوچ کے مطابق وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر میں صورتحال پر آج جمعرات کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں غور کیا جائیگا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کیلئے کیا کردار ادا کیا جائے۔ لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وزیر داخلہ سے ٹیلیفونک رابطے سے قبل جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر مشتاق خان سے بھی رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہی حاصل کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے آزاد کشمیر کی حکومتی کمیٹی وزیر داخلہ نے بتایا کہا کہ
پڑھیں:
حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیار ہے؛ محسن نقوی
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کیلئے پمز ہسپتال پہنچ گئے ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہا، کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، شرپسندی کے باوجود اپ نے تحمل سے کام لیا، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔ وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد کو آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
محسن نقوی نے کہاکہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، چند شر پسند عناصر دشمن کی ایماء پر آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے مذموم مقاصد کو ہر گز کامیاب نا ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی
چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
واضح رہے کہ پمز ہسپتال میں اسلام آباد پولیس کے 31 اور آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زیر علاج ہیں ۔