نارتھ ناظم آباد میں تعمیراتی لاقانونیت عروج پر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
شہریوں کی زندگیوں پر خطرات کے سائے ، حکام کی کارروائی کا انتظار
ڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند مافیا گٹھ جوڑ ،رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات
شہر کے معروف رہائشی علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر خلاف ضابطہ تعمیرات نے عوام کی زندگیوں کو مشکل اور خطرات سے دوچار کر دیا ہے ، جبکہ متعلقہ محکموں کی بے حسی کے باعث یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند نے بلڈنگ مافیا سے گٹھ جوڑ کے بعد رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ دے رکھی ہے ۔زمین حقائق کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایل کے پلاٹ نمبر اے 310 اور بلاک این کے پلاٹ اے 141 پر غیر قانونی سرگرمیاں جاری ہیں ۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کئی عمارتیں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی جا رہی ہیں۔ ان غیر قانونی تعمیرات میں پارکنگ کے لیے مخصوص جگہوں پر دکانیں بنانا، کھلی جگہوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ، اور منصوبہ بندی سے ہٹ کر منزلیں تعمیر کرنا شامل ہیں۔سروے پر موجود جرأت ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشی کا کہنا ہے کہ ’’ہماری گلی میں تو گاڑی کا آنا جانا بھی مشکل ہو گیا ہے ‘‘،ایک رہائشی عمران احمد کا کہنا ہے ’’ہر دوسرا شخص اپنے مکان کو گھر کے ساتھ تجارتی مرکز بنا رہا ہے ، بغیر کسی ٹریفک یا پارکنگ کے انتظام کے ۔ ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولنس یا فائر بریگیڈ گلی میں داخل ہی نہیں ہو سکتی‘‘۔فیڈرل بی ایریا کے ایک رہائشی تنویر شاہ نے بتایا، ’’ہمارے سامنے والے پلاٹ پر چار منزلہ عمارت بن رہی ہے ، جبکہ اس کے لیے صرف دو منزلوں کی اجازت ہے ۔ اس کی وجہ سے ہمارے مکانات میں سورج کی روشنی بھی نہیں آتی اور ہوا کا گزر بھی بند ہو گیا ہے‘‘ ۔مقامی رہائشیوں کے مطابق،انہوں نے اس بارے میں متعلقہ ٹاؤن مینجمنٹ اور ایس بی سی اے کے دفاتر میں متعدد بار درخواستیں دی ہیں،مگر کوئی ٹھوس اقدام نظر نہیں آتا۔ بعض تعمیرات میں تو شکایت کے بعد تعمیراتی کام وقتی طور پر رک تو جاتا ہے ، مگر تھوڑے ہی عرصے بعد دوبارہ شروع کروادیا جاتا ہے ۔شہری منصوبہ بندی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد جیسے گنجان آباد علاقوں میں خلاف ضابطہ تعمیرات نہ صرف انفرااسٹرکچر کے لیے تباہ کن ہیں، بلکہ یہ زمین کھسکنے اور آگ لگنے جیسے حادثات کا بھی باعث بن سکتی ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ بلڈنگ کوڈز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے ۔نارتھ ناظم آباد کے شہری وزیر بلدیات اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ علاقے کا دورہ کریں اور خلاف ضابطہ تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کو بچانے کے لیے قانون کی عملداری کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہو چکا ہے ۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: نارتھ ناظم آباد کا کہنا ہے کہ کے لیے
پڑھیں:
فلوٹیلا پر حملہ عالمی انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے: شیری رحمان
ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے غزہ کیلئے امدادی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے، دنیا فلسطین کے حق میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو، عالمی طاقتیں اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی اقدام کریں۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ فلوٹیلا پر حملہ عالمی انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے، پُرامن امدادی مشن کو نشانہ بنانا اسرائیلی درندگی کا تسلسل ہے، پُرامن امدادی مشن کے کارکنوں کی گرفتاری انسانی وقار کے منافی ہے۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
ان کا کہنا ہے کہ امداد کو روکنا اسرائیل کی بے رحمانہ پالیسیوں اور سامراجی ذہنیت کی عکاس ہے، اسرائیلی بربریت نے بین الاقوامی قوانین اور عالمی ضمیر کو روند ڈالا ہے، اسرائیلی بربریت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ فوری کارروائی کرے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار صحافیوں کو نشانہ بنانا اظہار رائے پر حملہ اور سچ کو دبانے کی کوشش ہے، فلوٹیلا پر حملہ اسرائیلی گھبراہٹ کا مظہر اور ظلم کی نئی داستان ہے، اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا کی آواز دبانا ناقابلِ قبول ہے، امدادی قافلے پر حملے نے اسرائیل کا جابرانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، اسرائیلی مظالم پر اب خاموشی کا وقت نہیں، مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا اور اسرائیل کو جوابدہ بنانا عالمی امن کی ضرورت ہے۔
ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی
ان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر مسلسل حملے، محاصرہ اور قحط اسرائیل کے ہاتھوں انسانیت کی تباہی کی عکاسی ہے، غزہ میں امداد کا مستحقین تک پہنچنا اولین ترجیح ہے، اسرائیلی بربریت بند اور خطے میں مستقل امن کا قیام ضروری ہے۔