پورا پنجاب برابر ہے، کسی خطے سے تفریق نہیں کروں گی: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پورا پنجاب ان کے لیے ایک مٹھی کی طرح ہے جس میں کسی خطے کی تفریق نہیں۔
وہ یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا
’میرے لیے کوئی نارتھ پنجاب، ساؤتھ پنجاب یا سینٹرل پنجاب نہیں، پورا صوبہ میری اولاد کی طرح ہے اور میں سب کو جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں۔‘
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہونہار طلبہ نے والدین، اساتذہ، پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا و طالبات کو مزید ای بائیکس دینے کا اعلان کردیا
انہوں نے پوزیشن ہولڈر طلبا اور ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں اتنے ٹاپر ہوں، اس پر زوال نہیں آسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 80 ہزار بچے اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ صوبے کے 50 ہزار سرکاری اسکولوں میں کروڑوں بچے زیر تعلیم ہیں۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کا ایک سال میں’ایئر پنجاب‘ شروع کرنے کا اعلان
مریم نواز نے کہا کہ ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اسکولوں میں جدید اسٹیم لیبز، گوگل کلاس رومز اور اے آئی کلاس رومز قائم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب امتحانی مراکز نہیں بکتے اور میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوتا۔ ’اپوائنٹمنٹ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز میں خود کرتی ہوں تاکہ سفارش کی ضرورت نہ پڑے۔‘
مزید پڑھیں: مریم نواز کا ایک سال میں’ایئر پنجاب‘ شروع کرنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ پہلے سرکاری ٹھیکے من پسند افراد کو دیے جاتے تھے لیکن اب تمام ٹھیکے میرٹ پر دیے جاتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی ہیں اور پنجاب کے بیٹوں کے ساتھ بیٹیوں نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔
’میرا اصل فوکس نوجوانوں پر ہے اور میں چاہتی ہوں کہ تعلیم کے ذریعے امیر اور غریب کا فرق ختم ہو۔‘
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ نے ’اسکول میل پروگرام‘ کو پورے پنجاب تک بڑھانے اور ہر اسکول میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
’میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے برآمدوں میں بیٹھ کر پڑھیں، ہر اسکول کو سینٹر آف ایکسیلنس بنایا جائے گا۔‘
تقریب میں وزیراعلیٰ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پنجاب کو جرائم سے پاک، محفوظ اور جدید سہولیات سے آراستہ صوبہ بنایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پوزیشن ہولڈرز مریم نواز وزیر اعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پوزیشن ہولڈرز مریم نواز وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے مزید پڑھیں نے کہا کہ کا اعلان کے لیے
پڑھیں:
بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے: مریم نواز شریف
لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے۔
بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کے خلاف بغاوت ہے، بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے، صوبے میں بچوں کو تحفظ دینے کیلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس کو ملا کر بچوں اور شہریوں کی حفاظت کا ایک محفوظ نظام بنا دیا ہے، پنجاب کا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں اور بزرگوں کو ان کی فیملیز سے ملا چکا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کسی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے ذریعے فوری رابطہ کریں۔