پارلیمانی رپورٹرز عوام اور پارلیمان کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمانی رپورٹرز عوام اور پارلیمان کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، پارلیمانی رپورٹرز انتہائی سلجھے ہوئے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی آر اے پی) کے انتخابات کے موقع پر قومی اسمبلی کی پریس گیلری اور پریس لاؤنج کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے وہپ اعجاز حسین جاکھرانی، پی آر اے پی کے امیدواران اور قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ، وجہ کیا بنی؟
اسپیکر نے انتخابی عمل کا جائزہ لیا اور الیکشن کمیٹی سے ملاقات کی۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی طارق سمیر نے اسپیکر کو انتخابی عمل اور ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے موقع پر پولنگ سٹیشن کا دورہ،پارلیمانی رپورٹرز سے گفتگو میں جمہوری عمل کی تعریف ۔
پارلیمنٹ اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے پی آر اے کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے نئی منتخب باڈی کے ساتھ بھی تعلقات… pic.
— Siddeeq Sajid (@S_SajidOfficial) October 2, 2025
اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی آر اے اور پریس گیلری پارلیمان کا اہم جزو ہیں، جبکہ پارلیمانی رپورٹرز عوام اور پارلیمان کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل اور پارلیمانی کارروائی عوام تک پہنچانے میں رپورٹرز کا کلیدی کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آر اے کے خوشگوار اور شفاف انتخابات خوش آئند ہیں، پرامن انتخابی عمل دیکھ کر دلی مسرت ہوئی۔ ان کے مطابق انتخابات کے ذریعے عہدیداران کا چناؤ جمہوریت کی روح ہے، جبکہ پارلیمانی رپورٹرز انتہائی سلجھے ہوئے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابات میں بہترین نمائندوں کا انتخاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق کی ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
الیکشن کمیٹی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے بہترین انتظامات اور ڈائریکٹر جنرل میڈیا کی ٹیم کے تعاون پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ اسپیکر نے کمیٹی کی خدمات اور انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسپیکر قومی اسمبلی انتخابات ایاز صادق پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پولنگ دورہ سردار ایاز صادق
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی انتخابات ایاز صادق پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پولنگ سردار ایاز صادق پارلیمانی رپورٹرز سردار ایاز صادق اور پارلیمان ایسوسی ایشن انتخابات کے قومی اسمبلی پی آر اے
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔