پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے انٹرکونٹینینٹل چیمپئن شپ کیکوارٹر فائنل کیلئیکوالیفائی کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز

کازان (آئی پی ایس )پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے قازقستان میں جاری اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکونٹینینٹل ٹیم چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کو دو ۔ ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئیکوالیفائی کرلیا ہے، پاکستان کی جانب سے راشد علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔قازقستان میں جاری ایونٹ میں آخری گروپ میچ میں پاکستان کی جیت میں راشد علی نے نمایاں کردار ادا کیا۔ پہلے سنگلز میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے ہیڈلے ایرب کو 1-6 اور 5-7 سے ہرایا اور پاکستان کو برتری دلائی۔ تاہم دوسرے سنگلز میں محمد شایان کو نیوزی لینڈ کے لوکاس نیکس کے ہاتھوں 4-6 اور 4-6 سے شکست ہوئی، جس کے بعد مقابلہ ایک، ایک سے برابر ہوگیا۔

فیصلہ کن ڈبلز میں راشد اور شایان کی جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے نیکس اور ایرب کو 1-6 اور 3-6 سے ہرا کر پاکستان کو فتح دلائی۔پاکستان گروپ سی میں کوریا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل تھا ۔ گزشتہ روز پاکستان کو کوریا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف فتح نے پاکستان کو ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان پلیئرز نے شاندار کھیل پیش کیا ہے۔کوریا جیسے مضبوط حریف کے خلاف بھی انہوں نے زبردست مقابلہ کیا اور امید ہے کہ آئندہ بھی یہ کارکردگی برقرار رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہالی وڈ اداکاروں، فلمسازوں سمیت 3900 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان ہالی وڈ اداکاروں، فلمسازوں سمیت 3900 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی، پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاالقیوم نے عہدے سے استعفی دے دیا وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈز آف سٹیٹ اجلاس کی تیاریاں،اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجانے کی منصوبہ بندی ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کی ٹیم بنگلادیش کیخلاف 129 رنز پر ڈھیر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3000 سے زائد افراد زیرِ حراست

جنوبی کوریا کی پولیس نے آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3,000 سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سے تقریباً نصف تعداد نوعمروں کی ہے۔

نومبر 2024 اور اکتوبر 2025 کے درمیان نیشنل پولیس ایجنسی نے آن لائن جنسی استحصال کے 3,411 واقعات کی نشاندہی کی جس کے نتیجے میں 3,557 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ان میں سے 221 کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا۔ جرائم کی اقسام کے لحاظ سے ڈیپ فیک سے متعلق جرائم کل کیسز کا 35.2 فیصد ہیں۔ اس کے بعد بچوں اور نوعمروں کی ویڈیوز 34.3 فیصد اور غیر قانونی ریکارڈنگز 19.4 فیصد ہیں۔

مشتبہ افراد میں سے تقریباً نصف، 1,761، نوعمر تھے جب کہ 1,228 اپنی 20 کی دہائی میں تھے اور 468 اور 169 بالترتیب 30 اور 40 کی دہائی میں تھے۔

نیشنل پولیس ایجنسی نے کہا کہ ڈیپ فیک کے جرائم کے الزام میں گرفتار ہونے والوں میں سے 90 فیصد سے زیادہ نوعمر یا نوجوان بالغ تھے، ممکنہ طور پر ڈیجیٹل ٹولز سے ان کی زیادہ واقفیت کی وجہ سے۔

این پی اے کے مطابق آن لائن جنسی جرائم کے لیے گرفتاریوں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 47.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور فن لینڈ میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور مکمل
  • اسنوکر ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا
  • محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
  • اعصام الحق کی ٹینس میں کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف، اے ٹی پی یادگاری شیلڈ سے نواز دیا گیا
  • اعصام الحق کی ٹینس کامیابیوں کا عالمی اعتراف، یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا
  • سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی ذمے داریاں مل گئیں
  • کرکٹرسرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں تفویض
  • جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم ، 3000 سے زائد افراد گرفتار
  • جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3000 سے زائد افراد زیرِ حراست