کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گودام چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے 24 سالہ عثمان سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ٹانگ پر گولی مار دی۔

زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ انویسٹی گیشن پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، کانسٹیبل عثمان نے ایک ملزم کو پکڑلیا لیکن اس کے دوسرے ساتھی نے فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل عثمان کو ٹانگ پر گولی لگی ، حالت خطرے سے باہر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد، اہلکار زخمی

ایک زخمی پولیس اہلکار نے بتایا کہ مظاہرین نے ان سے اسلحہ چھین لیا، فائرنگ کی اور آنسو گیس بھی استعمال کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنان نے پولیس پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایس پی بھی زخمی ہوئے۔

حکومت کی کوششیں اور امن کی اپیل

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی اور کہا کہ پُر امن احتجاج کریں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

تشدد کی وارداتیں

عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں پر کیل لگے ڈنڈوں سے حملہ کیا، جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ واقعہ آزاد کشمیر میں جاری احتجاجات اور حکومتی مذاکرات کی کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے، اور مقامی حکام نے کہا ہے کہ متاثرہ اہلکاروں کی مکمل دیکھ بھال اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پشاور: گھڑی قمر دین میں دھماکے کا مقدمہ درج
  • کراچی؛ شہری کی بہادری، ڈکیٹ  کا پستول چھین کر فائرنگ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، متعدد اہلکار زخمی
  • پشاور: گھڑی قمر دین چوک میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • پشاور: بھانہ ماڑی میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار زخمی
  • پشاور ؛ پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، 4 اہلکار زخمی
  • آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد، اہلکار زخمی