پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی تھانے کی حدود میں کوہاٹ روڈ پر ایک سرکاری وین کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے کم از کم 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید

پشاور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) ڈاکٹر میاں سعید نے ڈان کو بتایا کہ حملے کا ہدف پولیس تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پولیس موبائل کی گزرگاہ پر نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب پشاور کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن نے بتایا کہ یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال ہوئی یا دستی طور پر تیار کردہ دھماکہ خیز مواد۔

مزید پڑھیے: پشاور دھماکا: کے پی حکومت کے 417 ارب کا آڈٹ ہونا چاہیے: شہباز شریف

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں جب کہ زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھانہ ماری بھانہ ماڑی پشاور پشاور دھماکا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھانہ ماری بھانہ ماڑی پشاور پشاور دھماکا

پڑھیں:

کراچی میں ڈاکو راج، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس اہلکار کو گولی ماردی گئی

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گودام چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے 24 سالہ عثمان سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ٹانگ پر گولی مار دی۔

زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ انویسٹی گیشن پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، کانسٹیبل عثمان نے ایک ملزم کو پکڑلیا لیکن اس کے دوسرے ساتھی نے فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل عثمان کو ٹانگ پر گولی لگی ، حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: گھڑی قمر دین میں دھماکے کا مقدمہ درج
  • پشاور میں گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا
  • پشاور کے نواح میں دھماکا ایک پولیس اہلکار شہید
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی
  • کراچی میں ڈاکو راج، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس اہلکار کو گولی ماردی گئی
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، متعدد اہلکار زخمی
  • پشاور: گھڑی قمر دین چوک میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا
  • پشاور ؛ پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، 4 اہلکار زخمی